اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

فیصل واوڈا کے لئے مشکل کھڑی ہو گئی، کاغذات نامزدگی کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا

datetime 21  فروری‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر خان مندوخیل کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما کے کاغذات نامزدگی چیلنج کیے گئے۔ عدالتِ میں قادر خان مندوخیل نے فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کی۔قادر خان مندوخیل کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے امریکی شہریت سے متعلق حقائق چھپائے، ریٹرننگ افسر

کے سامنے اعتراضات دائر کیے مگر انہوں نے سننے سے ا نکار کر دیا۔دائر درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریٹرنگ افسر کا اقدام غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔ فیصل واوڈا حقائق چھپانے پر عوامی عہدے کیلئے نااہل ہیں۔ ان بنیادوں پر فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔ فیصل واوڈا کو سینیٹ الیکشن کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔قادر خان مندوخیل ایڈووکیٹ کی دائر کی گئی اپیل میں صوبائی الیکشن کمیشن، ریٹرنگ آفیسر اور فیصل واوڈا کو فریق بنایا گیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…