جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

میرے گھر والے مجھے آسمانوں پر اڑنے نہیں دیتے، فیروز خان کی انٹرویو میں دلچسپ باتیں

datetime 20  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کا اپنے گھر والوں سے متعلق کہا ہے کہ ان کے گھر والے انہیں آسمانوں پر اڑنے نہیں دیتے اور فوراً زمین پر لے آتے ہیں۔’خدا اور محبت‘ کے تیسرے سیزن میں مرکزی کردار ادا کرنیوالے اداکار فیروز خان نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ اْن کی فیملی اْنہیں غرور کرنے یا

آسمانوں پر اْڑنے نہیں دیتی اور جلد ہی زمین پر لے آتی ہے۔انسٹا گرام پر مختصر سی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سینئر صحافی سہیل وڑائچ فیروز خان کا انٹرویو لے رہے ہیں۔اس دوران سہیل وڑائچ کا فیروز خان سے پوچھنا تھا کہ وہ ڈراموں کے کرداروں کو بہت بخوبی نبھاتے ہیں، ایسا کوئی کردار جو اْن پر طاری ہو گیا ہو اور وہ گھر میں بھی اْسی کردار میں رہتے ہوں؟۔اس کا جواب دیتے ہوئے فیروز خان نے کہا کہ ’ہر کردار ایسا ہوتا ہے کہ وہ اْنہیں متاثر کرتا ہے مگر ایسا بھی نہیں ہے کہ اْنہیں خود پر طاری وہ کردار اتارنا نہ آتا ہو، اْنہیں ہر کردار سے باہر نکلنے کیلئے وقت درکار ہوتا ہے‘۔فیروز خان نے کہا کہ ’ اْن پر اللّٰہ تعالی کا بڑا کرم ہے کہ وہ کوئی کردار ادا کرتے ہیں تو خود کو بڑا محسوس نہیں کرتے اور نہ اْن کے گھر والے اْنہیں ایسا کرنے دیتے ہیں، اْن کی فیملی اْن کے کام پر تنقید بھی کرتی ہے اور حوصلہ افزائی بھی‘۔  اداکار فیروز خان کا اپنے گھر والوں سے متعلق کہا ہے کہ ان کے گھر والے انہیں آسمانوں پر اڑنے نہیں دیتے اور فوراً زمین پر لے آتے ہیں۔’خدا اور محبت‘ کے تیسرے سیزن میں مرکزی کردار ادا کرنیوالے اداکار فیروز خان نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ اْن کی فیملی اْنہیں غرور کرنے یا آسمانوں پر اْڑنے نہیں دیتی اور جلد ہی زمین پر لے آتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…