اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے دعویٰ کیا ہے کہ این اے 75 ڈسکہ میں 7000 ووٹوں سے ضمنی الیکشن جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ این اے 75 ڈسکہ سے موصول ہونے والے نتائج بتا رہے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن 7000ووٹو سے جیت لیا ، جب کہ ماضی میں ہماری جماعت اس حلقہ میں 30000 ووٹوں کے فرق سے انتخاب ہار گئی تھی۔ دوسری جانب
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اپوزیشن این اے 75 کے عوامی فیصلے کو تسلیم کرے۔ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ این اے 75 سیالکوٹ سے پی ٹی آئی جیت چکی ہے، اپوزیشن اب ہمت کرے اور عوامی فیصلہ مانیں۔انہوں نے کہا کہ جہاں یہ جیت گئے وہ قبول جہاں ہارے ہیں اس کو تسلیم نہیں کرتے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کا منشور یہ لگتا ہے کہ صرف ان نتائج کو تسلیم کیا جائے جہاں جیتے، جہاں یہ الیکشن ہار جائیں وہاں دھاندلی کا شورشرابہ شروع کردیتے ہیں۔