جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نوشہرہ ضمنی انتخابات میں شکست تحریک انصاف کو ہضم نہ ہوئی ،حکومتی ایوانوں میں ہلچل، بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 20  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے نوشہرہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست پرسخت نوٹس لے لیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے نوشہرہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ضمنی الیکشن کی تفیصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے، جس کی بنیاد پرمستقبل کے لیے لائحہ عمل وضع کیاجائیگا۔

صوبائی حکومت کے ترجمان کامران خان بنگش نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے موقف جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی محمود خان نے کرم الیکشنز میں بہترین نتائج پر مبارکباد اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے، قبائلی اضلاع میں تیزترترقی و خوشحالی کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوشہرہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی ہار پر وزیراعلی نے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے اورمستقبل کا لائحہ عمل اسی بنیاد پر طے کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے کرم کی سیٹ جیت کرقبائلی اضلاع میں سٹیٹس کو کا خاتمہ کردیا، کرم کی نشست اِس سے قبل جے یو آئی نے جیتی تھی۔دریں اثنا صوبائی وزیرمحنت وثقافت شوکت یوسفزئی نے ضمنی انتخابات پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ میں پی ٹی آئی کوپی ٹی آئی نے ہرایا ہے، نوشہرہ کی سیٹ پرشکست پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں دونوں قومی اسمبلی کی نشستیں جیتنا تحریک انصاف کی بہت بڑی

کامیابی ہے، تحریک انصاف کا مقابلہ کسی ایک جماعت سے نہیں گیارہ جماعتوں سے تھا، گیارہ جماعتیں مل کر بھی تحریک انصاف کوکامیابی سے نہیں روک سکیں۔انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چوری کرنے کا نعرہ لگانے والوں کیلئے آج کا دن لمحہ فکریہ ہے ،ڈسکہ میں تمام تر غنڈہ گردی

کے باوجود پی ایم ایل این کو شکست ہوئی ،کرم میں جے یو آئی کی سیٹ تحریک انصاف نے جیت لی ہے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جے یوآئی کی سیٹ پر شکست کے بعد مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کی سربراہی سے مستعفی ہو جانا چاہیے،دو قومی اسمبلی کی نشستوں پر شکست کے بعد اپوزیشن کے احتجاج کا کوئی جواز نہیں رہتا۔انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں اپوزیشن کے تمام دعووں کی قلعی کھل گئی،اپوزیشن جماعتیں اپنے دوراقتدارمیں عوام کے لیے کچھ کرتیں تو آج ان کو اتنی شرمندگی نہ اٹھانی پڑتی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…