ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

ضمنی انتخابات،رانا ثنااللہ مسلح غنڈوں کے ہمراہ سیالکوٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تاریخ رقم کرنے پہنچا،پی ٹی آئی اورن لیگ آمنے سامنے

datetime 19  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ،لاہور،اسلام آباد(آن لائن ) پنجاب اور خیبر پختونخوا میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 4 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران فائرنگ تلخ کلامی، تکرار، دھکم پیل اور بدنظمی کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور دیگر 7 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے ڈسکہ کے پولنگ اسٹیشن گوئندکے میں مسلح افراد

نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے دوکارکن دم توڑ گئے۔پولیس کی بھاری نفری علاقے میں تعینات کر دی گئی جبکہ عینی شاہدین نے کہا کہ علاقے میں اسلحے کی سرعام نمائش ہوتی ہے اور کہیں بھی قانون کی بالادستی نظر نہیں آئی۔این اے-75 سیالکوٹ کے ضمنی انتخابات میں فائرنگ کا الزام حکمران جماعت پی ٹی آئی اورمسلم لیگ (ن) نے ایک دوسرے پر عائد کیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹر پر کہا کہ ‘میں مسلم لیگ ن کے، خصوصاً ڈسکہ، وزیرآباد اور نوشہرہ کے ورکرز سے درخواست کرتی ہوں کہ آج آپ نے پی ٹی آئی کے حکومتی اراکین اور پولیس کی کھلم کھلا غنڈہ گردی اور دھاندلی کے باوجود جس جرآت بہادری اور عزم سے ووٹ ڈالا ہے، اب اسی جرات اور بہادری سے اپنے ووٹ پر پہرہ بھی دیں اور اس کی حفاظت کریں ‘۔ان کا کہنا تھا کہ ‘کارکنان ووٹوں کی گنتی اور بیلٹ باکس کی ترسیل کے دوران نہ صرف پولنگ اسٹیشنز میں رہیں بلکہ بیلٹ پیپرز کی ترسیل کے دوران بھی ریٹرننگ افسروں کے دفاتر تک پہرا دیں اور جب تک تمام فارمز 45 اور حتمی نتیجہ نہیں مل جاتا اپنے ووٹ کی حفاظت کریں ‘۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگ زیب

نے کہا کہ ‘پنجاب حکومت انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام رہی ہے اور وہاں ایسی نفری تعینات کیوں نہیں کی گئی جو حالات پر قابو میں رکھتی’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘جب دو جانیں گئیں تو وزیراعلیٰ پنجاب کہتا ہے ایف آئی آر کٹے گا، کیا آپ کسی تھانے کے ایس ایچ او ہیں یا پھر پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب

کے وزیراعلیٰ ہو’۔وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ ‘ایف آئی آر آپ پر ہونی چاہیے، آپ صرف ایک ڈسکہ میں انتخاب نہیں کر وا سکے اور کرائے کے ترجمان کہتے ہیں فائرنگ مسلم لیگ (ن) نے کروائی، اس طرح کے الزام پر شرم آنی چاہیے’۔انہوں نے کہا کہ انہیں ہار نظر آرہی ہے اور یہ صبح سے ہر حربہ استعمال کر

رہے ہیں، انتظامیہ کو ذاتی غلام بنارہے، پولیس کے سامنے پوری صوبائی حکومت سوئی ہوئی تھی۔مریم اورنگ زیب نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے چیئرمین کو دو درخواستیں دی ہیں کہ ایک تو ووٹنگ کے وقت کو بڑھایا جائے کیونکہ صبح سے ایسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے

ہمارے سامنے صوبائی الیکشن کمشنر کو حکم دیا ہے کہ ووٹر چاہے حدود کے اندر ہو یا باہر ہو، ووٹ دینے کے لیے آیا ہوا ہر آخری شہری جب تک ووٹ کاسٹ نہیں کرتا اس وقت تک پولنگ بند نہیں ہوگی۔ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ہم نے آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی اور سینیٹ الیکشن کے ووٹ چوروں کو بھگا کر دم لینا ہے۔انہوں نے

کہا کہ کرایے کے ترجمان جھوٹ بول رہے ہیں اور اس وقت ٹی وی پر بیٹھ کر جھوٹ بول رہے ہیں اور جو زخمی ہوئے ہیں ان کی صحت یابی کے لیے دعا کرتی ہوں اور جو دم توڑ گئے ہیں وہ شہید ہیں کیونکہ اب یہ جنگ سیاسی نہیں بلکہ پاکستان کی جنگ ہے۔مریم اورنگ زیب نے خبردار کیا کہ ‘اگر ووٹوں کے ڈبوں کو ہاتھ لگایا، ووٹ کے

ڈبے کو چوری کرنے کی کوشش کی، جتنے ووٹ ڈالے گئے ہیں، اس کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے بعد جو ہوگا اس کی ذمہ داری عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر عائد ہوگی’۔انہوں نے کہا کہ ‘میڈیا کو کہنا چاہتی ہوں کہ جب اسٹیشن پر ڈبے لے جائے جا رہے ہیں ہوں اور ووٹ گنے جا رہے ہوں تو اپنے موبائل

کیمرے آن رکھیں اورجاگتے رہیں اور انتظامیہ نے مداخلت کی کوشش کی تو نتائج کے ذمہ داری عمران خان اور عثمان بزدار ہوں گے’۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ‘کسی بھی ادارے سے سیاست میں مداخلت غیر آئینی ہوتی ہے، آئین اس کی اجازت نہیں دیتا، آج جس طرح پولیس نے مداخلت کی ہے، جس کے ثبوت ہمارے پاس ہیں ‘۔انہوں

نے کہا کہ ‘انہوں نے ریاستی دہشت گردی کرکے پولنگ کے عمل پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی اور جب کوئی حربہ کامیاب نہیں ہوا تو دو لوگوں کو شہید کروایا جو آئینی حق استعمال کرنے آئے تھے’۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ‘این اے-75 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب کے دوران لیگی ارکان

قومی و صوبائی اسمبلی یونین کونسل کے پولنگ اسٹیشنوں پر دندناتے پھر رہے ہیں! الیکشن کمیشن فوری طور پر نوٹس لے کر نہ صرف ضابطے کی کارروائی کرے بلکہ ارکان اسمبلی کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی گڑبڑ سے باز رہنے کا حکم دے’۔انہوں نے کہا کہ ‘رانا ثنااللہ مسلح غنڈوں کے ہمراہ سیالکوٹ میں سانحہ

ماڈل ٹاؤن کی تاریخ رقم کرنے پہنچا ہوا ہے، اب تک گولیاں لگنے سے 7 افراد شدید زخمی جبکہ 1 کارکن شہید ہو چکا ہے، ڈسکہ میں پر امن انتخابی عمل کے دوران کی گئی اس دہشت گردی کی ایف آئی آر رانا ثنااللہ اور مسلح غنڈوں کے خلاف درج کروائیں گے’۔ عثمان ڈار نے کہا کہ ‘کارکنان سے اپیل کرتا ہوں کہ پر امن رہیں اور صبر کا

دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، اس ظلم اور بربریت کا مقابلہ ڈٹ کر کریں گے، انتشار اور غنڈہ گردی کی سیاست بلند حوصلے اور جرات سے ہار رہی ہے، میں تمام کارکنان کو جوش جذبے، انتھک محنت اور پارٹی کے لیے ان کی بھاگ دوڑ پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ‘۔انہوں نے کہا کہ راناثناء اللہ کیخلاف دہشت گردی کی ایف آرء درج

کرائیں گے۔ حکومتی رہنماؤں فیاض الحسن چوہان اور عثمان ڈار نے کہا کہ الیکشن کمیشن رانا ثنا اللہ کی پولنگ کیمپ میں میڈیا گفتگو کا نوٹس لے۔ ن لیگ نے کرائے کے غنڈوں کے ذریعے انتخابی عمل کو متنازع بنایا ہے۔ لیگی اراکین اسمبلی این اے 75 کے ضمنی انتخابات میں اثرانداز ہورہے ہیں۔ فیاض الحسن نے کہا کہ ن لیگ کی طرف

سے شفاف انتخابی عمل سبوتاڑ کیا جا رہا ہے۔ادھر مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ٹرن آؤٹ کم کرنے کیلئے فائرنگ کروائی، میاں قدیر نامی انسپکٹر ڈسکہ میں فائرنگ واقعے میں خود ملوث ہے، وزیرآباد میں پولیس اہلکار نے جعلی ووٹ کاسٹ کیا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی

فائرنگ سے متعلق بے بنیاد الزامات عائد کر رہے ہیں، فائرنگ کے واقعے میں کچھ لوگ زخمی ہوئے ہیں، قتل بھی ہوا، ڈسکہ سے20 میل دور گاؤں ہے ان کے دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی ان کی پہلے سے دشمنی ہے۔میں جہاں پر ڈسکہ میں موجود تھا وہاں اس قسم کا کوئی واقعہ نہیں ہوا ہے، دوسرا یہ ہے کہ تحریک انصاف نے پولنگ اسٹیشن

کے باہر ہوائی فائرنگ کروائی۔ ان کی کوشش ہے کہ ٹرن آؤٹ کم ہو، ووٹ جو بھی نکل رہا ہے، وہ شیر کا نعرہ لگا رہا ہے، ان کے ٹینٹ ٹیبل کرسیاں خالی پڑے ہیں ان سے کوئی پرچی کٹوانے کو تیار نہیں تو ووٹ کون دے گا؟ساری پولیس نہیں کچھ لوگ اس معاملے میں ملوث ہیں، میاں قدیر نامی انسپکٹر ہے جو ڈسکہ میں فائرنگ کے واقعے میں خود ملوث ہے، وزیر آباد میں ایک پولنگ اسٹیشن میں پولیس والے نے جعلی ووٹ کاسٹ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…