جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

وہ وقت جب عمران خان رینج روور جیت کر افسردہ ہو گئے ، اس وقت آسٹریلوی کپتان نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کیا کہا تھا ؟ عمران خان نے دلچسپ واقعہ شیئر کر دیا

datetime 19  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان انسٹا گرام پر اپنے چاہنے والوں کیساتھ ماضی کا دلچسپ واقعہ شیئر کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے انسٹا گرام پر ایک پرانا اخباری تراشہ شیئر کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ بطورانٹرنیشنل کرکٹر 1989 میں انہوں نے رینج روورگاڑی جیتی تھی لیکن آسٹریلین میڈیا کو اس خبرسے خاصی تکلیف پہنچی تھی۔

عمران خان 1979 سے شروع کیے جانے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اس انعامی سلسلے” انٹرنیشنل کرکٹرآف دی ائر ” کے تحت پہلے ایشیائی اور آٹھویں غیرملکی تھے جس نے 27 ہزار آسٹریلین ڈالرزمالیت کی رینج روورگاڑی جیتی۔نجی ٹی وی سماء کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کے اس انعام کیلئے آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز اورعمران خان قطار میں تھے اور جب گاڑی عمران خان کو دی گئی تو اس وقت کے آسٹریلوی کپتان ایلن بارڈرنے ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم کے ساتھی ڈین جونز اس کے حقدارتھے۔عمران خان کی جانب سے شیئرکیے جانے والے اخباری تراشے کے مطابق ایلن بارڈرنے واضح طورپر کہا کہ یہ ہمارے اس سیزن کے سب سے بہترین کھلاڑی ڈین جونزکوملنی چاہیے تھی جبکہ دوسری جانب ٹیم کا ہرکھلاڑی بھی 600آسٹریلن ڈالرزلینے کیلئے تیاربیٹھاتھا۔اگلی صبح میلبورن کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جانے والے 3 فائنلز میں سے ایک کے ٹاس کے موقع پرعمران خان کو ایک شرٹ پہنے ہوئے دیکھا گیا جس پر ” آئی ایم سوری آئی وون آ کار(مجھے افسوس ہے کہ میں نے کار جیتی) ” کے الفاظ پرنٹ تھے۔یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اس وقت کے کپتان کی جانب سے آسٹریلین کھلاڑیوں اور میڈیا کے سامنے بہترین خاموش احتجاج تھا۔بعد ازاں عمران خان نے ایک انٹرویو کے دوران سابق آسٹریلوی کپتان آئن چیپل کو بتایا کہ وہ گاڑی فروخت کرنے کے بعد اس سے حاصل ہونے والی رقم لاہورمیں تعمیرکیے جانے والے شوکت خانم اسپتال کیلئے مختص کریں گے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق یہ معاملہ علم میں آنے کے بعد ایلن بارڈر کی جانب سے اپنے الفاظ پر شرمندگی کااظہارکیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…