جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

ضمنی انتخابات ، پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ متعدد افراد زخمی ،دو افراد جاںبحق، ماحول کشیدہ ہو گیا ‎

datetime 19  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک )این اے 75 کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کے دوران تین مقامات پر فائرنگ کے واقعات پیش آنے کے باعث حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے،ان پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ روک دی گئی۔ فائرنگ کے واقعات میں2افرادجاں بحق جبکہ 6 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی چار خالی نشستوں پر

ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔قومی اسمبلی کے این اے 75 ڈسکہ اوراین اے 45 کرم میں پولنگ جاری ہے جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے پی پی 51 وزیر آباد اور پی کے 63 نوشہرہ میں بھی شہری حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف کے امیدوار مدمقابل ہیں۔ پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کی گئے ہیں۔ این اے 75 ڈسکہ میں ن لیگ کی نوشین افتخار اور پی ٹی آئی کے علی اسجد مد مقابل ہیں جب کہ پی پی 51 وزیر آباد میں ن لیگ کی طلعت منظور اور پی ٹی آئی کے چودھری یوسف میں مقابلہ ہے۔ این اے 45 کرم میں پی ٹی آئی رہنما فخر زمان اور جے یو آئی ایف کے ملک جمیل آمنے سامنے ہیں۔۔ پی کے 63 نوشہرہ میں ن لیگی رہنما اختیار ولی اور پی ٹی آئی کے عمر کاکا خیل میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…