لاہور( آن لائن ) پاسپورٹ حکام نے مختلف کیٹیگریز کے پاسپورٹ کی فیس میں5 فیصد کمی کردی۔فیس میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کا فوری اطلاق ہوگیا ہے۔ ملک بھر سمیت بیرون ملک پاسپورٹ دفاتر میں بھی فیس میں کمی کا اطلاق ہوگا۔5 سالہ پاسپورٹ پانچ سال والے ارجنٹ100صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فیس12ہزار روپے اور نارمل فیس6ہزار روپے ہوگی۔ 72 صفحات پر
مشتمل پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس9ہزار روپے جبکہ نارمل فیس5ہزار500ہزار روپے کردی گئی۔ 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس5ہزار اور نارمل فیس3ہزار روپے ہے۔ دس سال والے 100 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس 18 ہزار روپے اور نارمل فیس9 ہزارروپے ہوگی۔ 72 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس13ہزار500 روپے اور نارمل فیس8ہزار2سو 50 روپے ہوگی۔ 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس7 ہزار500 روپے اور نارمل فیس4ہزار500 روپے ہوگی۔ پاسپورٹ کی فیس میں کمی کا اطلاق17فروری کے بعد ہوا ہے اور جن لوگوں نے17فروری سے قبل فیس کروائی تھی انہیں کسی قسم کا کوئی ری فنڈ یا فیس ارجسٹ نہیں کی جائے گی۔ قبل ازیں وفاقی حکومت نے پاسپورٹ کی فیسوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے،اعلامیہ کے مطابق پانچ سال کے لئے 36 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 3 ہزار اور ارجنٹ کی پانچ ہزار، پانچ سال کے لئے 72 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 55 سو اور ارجنٹ کی 9 ہزار روپے جبکہ پانچ سال کےلئے 100 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 6 ہزار اور ارجنٹ کی 12 ہزار روپے ہو گی، دس سال کے لئے 36 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 45 سو اور ارجنٹ کی 75سو ہوگی،دس سال کے لئے 72 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 8250 اور ارجنٹ کی 13 ہزار پانچ سو دس سال کے لئے 100 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 9 ہزار اور ارجنٹ کی 18 ہزار، روپے مقرر ہوئی ہے،مقرر کردہ فیسوں کا اطلاق 17 فروری سے ہو گا، ڈاء یریکٹوریٹ جنرل ایمگریشن اینڈ پاسپورٹ نے فیسوں میں کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔دوسری جانب وزیراعظم معاون خصوصی زلفی بخاری نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں بڑھتی ہوئی دلچسپی پر اوورسیز پاکستانیوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ زبردست پذیرائی کے باعث ماہانہ 100ملین ڈالرز تک رقم جمع ہورہی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم معاون خصوصی زلفی بخاری نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے تازہ ترین اعدادوشمارجاری کر دئیے، جس میں بتایا کہ ابتک97 ممالک سے87ہزارسیزائدپاکستانی اکاؤنٹس کھلوا چکے ہیں، زبردست پذیرائی کے باعث ماہانہ 100ملین ڈالرز تک رقم جمع ہورہی ہے۔زلفی بخاری نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے اوورسیزپاکستانیوں کی معاونت کیلئے شاندارکام کیا،ابتک500ملین ڈالرزروشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جمع کرائے جاچکے ہیں، آخری 6 ہفتے میں ریکارڈ 243 ملین ڈالرز جمع کرائے گئے۔وزیراعظم معاون خصوصی زلفی بخاری نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں بڑھتی ہوئی دلچسپی پر اوورسیز پاکستانیوں سے اظہار تشکر کیا اور کہا اوورسیز پاکستانیوں کا وزیراعظم عمران خان پراعتماد قابل تعریف ہے۔