جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

وزیراعظم کے معاون خصوصی بھی اقامہ ہولڈر نکلے

datetime 19  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پاور تابش گوہر بھی اقامہ ہولڈر نکلے۔ انہوں نے اپنے اثاثے ڈیکلیئر کر دیئے ہیں جس کے مطابق متحدہ عرب امارات (دبئی) کے اقامہ (Work Permit) ہولڈر ہیں۔قومی موقر نامنے جنگ کی رپورٹ کے مطابق

ان کے پاس 1999سے رہائشی ویزہ ہے۔ ان کے پاس بیرون ملک سے لائی گئی رقم ہے جس کی مالیت 82 لاکھ 50ہزار روپے ہے۔ انہوں نے بطور ایمپلائی حبکو کے 10700شیئرز خریدے۔ یہ شیئرز1994-96 میں خریدے گئے۔ ان کے پاس دس لاکھ روپے مالیت کی جیولری ہے۔ انہوں نے کار کیلئے 4 لاکھ 15 ہزار درہم قرضہ لیا ہوا ہے۔ ان کی معاون خصوصی کے طور پر تقرری اعزازی بنیادوں پر ہے۔دوسری جانب عاون خصوصی توانائی تابش گوہر کا استعفیٰ مسترد ،وزیراعظم عمران خان نے کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی توانائی تابش گوہر نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے تابش گوہر کا استعفیٰ منظور نہیں کیا اور کام جاری رکھنےکی ہدایت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے تابش گوہر کے تحفظات حل کرانےکی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پاور سیکٹر میں موجود مافیاز کے خلاف ضرور کارروائی ہو گی۔نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک اور پاور سیکٹر کو اس وقت آپ جیسے ماہرین کی ضرورت ہے۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…