جمعرات‬‮ ، 04 دسمبر‬‮ 2025 

غیر معینہ مدت تک دھرنے کی منظوری، پی ڈی ایم اجلاس کی اندرونی کہانی

datetime 18  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن)پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی نے حکومت کے خلاف غیر معینہ مدت تک دھرنے کی منظوری دے دی۔دھرنے کو لانگ مارچ کا نام دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کو ہونیوالے پی ڈی ایم کی اسٹئیر نگ کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق ملک بھر سے قافلے ایک ساتھ

اسلام آباد میں داخل ہونگے۔ لانگ مارچ میں شامل ہر جماعت اپنے کارکنوں کا خرچ اٹھائے گی۔دھرنے کی جگہ باتھ روم، کھانے اور دیگر انتظامات تمام جماعتوں کی مقامی تنظیمیں اٹھائیں گی، ذرائع کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد، کے پی، آزاد کشمیر اور نواحی علاقوں کیکارکنوں کو زیادہ تعداد میں لانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔لانگ مارچ کی منزل فیض آباد یا ڈی چوک فیصلہ پی ڈی ایم کی پلاننگ کمیٹی کرے گی۔اسٹئرنگ کمیٹی میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ اگر حکومت لانگ مارچ کے شرکا کو جہاں روکے گی وہیں دھرنہ دے دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے حوالے سے مسلم لیگ(ن)نے پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں پر واضح کیا ہے کہ وہ لانگ مارچ کیلئے اپنے کارکنوں کے اخراجات خود اٹھائیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال کی زیر صدارت پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سینیٹ انتخابات اور لانگ مارچ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں حکومت مخالف لانگ مارچ کی کامیابی کیلئے اپوزیشن کی حکمت عملی اور اخراجات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی

کے رہنماء سابق وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف، عثمان کاکڑ، سکندر شیر پاوَ اور میاں افتخار بھی شریک ہوئے جہاں مسلم لیگ ن اور اے این پی کی جانب سے کہا گیا کہ لانگ مارچ کے دوران تمام جماعتیں اپنے کارکنوں کے اخراجات خود اٹھائیں۔ دوسری طرف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں ہونے والے لانگ مارچ کو مہنگائی مارچ کا نام دینے کا فیصلہ کرلیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن

اتحاد کا اجلاس پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہوا، جس میں مسلم لیگ ن کی طرف سے نائب صدر مریم نواز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، اے این پی سے امیر حیدر ہوتی کے علاوہ آفتاب شیرپاؤ، محمود خان اچکزئی اور دیگر رہنماوں نے بھی شرکت کی، بتایا گیا ہے کہ اجلاس اپوزیشن اتحاد نے فیصلہ کیا گیا حکومت کے خلاف ہونے والے لانگ مارچ کو مہنگائی مارچ کا نام دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…