ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانیوں نے 25 ہزار اور 40 ہزار والے پرائز بانڈز میں کتنے سو ارب کی سرمایہ کاری کر رکھی تھی؟ حیران کن انکشاف

datetime 18  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سرمایہ کاروں نے63 ارب روپے کے 25 ہزار روپے والے بانڈ فروخت کردئیے۔خیال رہے کہ حکومت نے گزشتہ سال 10 دسمبر کو 25 ہزار روپے کے نئے پرائزبانڈ کی فروخت پرفوری طور پر پابندی عائد کردی تھی۔ادارہ قومی بچت کے مطابق 25 ہزار والے بانڈز 31 مئی تک کیش کروائے جا سکتے ہیں۔ادارہ

قومی بچت کے مطابق سرمایہ کاروں نے63 ارب روپے کے 25 ہزار روپے والے بانڈ فروخت کیے، بانڈ بند ہونے کے اعلان کے وقت ان میں 164ارب روپے سرمایہ کاری تھی۔ادارے کے مابق حکومت نے 40 ہزار روپے والے بانڈزپر بھی پابندی لگا رکھی ہے،40 ہزار والے بانڈز میں 259ارب روپے کی سرمایہ کاری تھی اور اب 40 ہزارروپے والے بانڈز میں سرمایہ کاری کا حجم 1 ارب 80 کروڑ روپے رہ گیا ہے، 40 ہزار والے بانڈز کی رجسٹریشن31 دسمبر تک صرف 21 ارب روپے رہ گئی تھی۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اب تک ہم ڈھائی سال کے عرصے میں 6 ہزار ارب روپے قرض ادا کرچکے ہیں، اتنے قرضوں کے باوجود معاشی اشاریے مثبت ہونا معجزہ ہے،آغاز سے ہی ہمیں ادراک تھا جب تک ہمارا روپیہ مضبوط نہیں ہوگا حقیقی معنوں میں سرمایہ کاری بھی نہیں آئے گی،روپے کو مستحکم رکھنے میں اسٹیٹ بینک کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے اہم کردار ادا کیا جس پر گورنر اسٹیٹ بینک کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،سمندر پار پاکستانیوں کیلئے جتنی سہولت پیدا کرسکیں اتنی تیزی سے ہماری رقوم میں اضافہ ہوگا،سمندر پار پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں،اب تک 90 ممالک میں 88 ہزار روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھل چکے ہیں اگر اسی رفتار سے ہم آگے بڑھتے رہے تو ہماری معیشت کا استحکام بڑھے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…