منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

مجھے لگ رہا ہے میرے والد جیسا میرا فیملی ممبر چلا گیا ہو،مریم نواز کا سینیٹر مشاہداللہ کی وفات پر خصوصی پیغام

datetime 18  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے مشاہد اللہ خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے کہ مجھے لگ رہا ہے میرے والد جیسا میرا فیملی ممبر چلا گیا ہو۔ مشاہد اللہ خان مرحوم کے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا شائد مسلم لیگ ن کو نہیں جمہوریت کو نہیں پاکستان کو مشاہد اللہ جیسا

فگر نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ مشاہد اللہ جمہوریت کے لئے آمریت کے خلاف سینیٹ میں توانا آواز تھی۔ انہوں نے کہا میری ان سے باپ بیٹی جیسا تعلق تھا۔ انھوں نے میری سیاسی تربیت کی ہر ریلی جلسہ میں معاونت کی۔ انہوں نے کہا میری ہر ریلی اور جلسہ کے بعد پہلا پیغام مشاہد اللہ خان کا آتا تھا۔ انہوں نے کہا انکا فن خطاب تھا علم کا دریا تھے، مجھے گائیڈ کرتے تھے۔میرے لئے تو بہت بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پاک مشاہد اللہ کے درجات بلند کریں اور مغفرت فرمائیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازنے کہا ہے کہ جو عوام کو قبول ہے اسے اور کسی کی قبولیت کی ضرورت نہیں،قبول نا کرنے والے کئی آئے اور گئے۔ اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے کہاکہ نواز شریف بھی الحمدللہ پوری آب و تاب اور قوت سے چمک رہا ہے اور پرویز رشید بھی،اللہ تعالی کے بعد عوامی طاقت سب سے بڑی ہے۔ باقی سب وقت وقت کی بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں سب دیکھ رہی ہوں کہ پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد اور معروف جرائم پیشہ افراد کے منظور کئے جا رہے ہیں،یہ دوہرا معیار ہیں، ان دوہرے معیار اور نظام انصاف پر طنز کو ایکسپوز کرنا میڈیا سمیت ہر کسی کی بھی ذمہ داری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…