ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

سینٹ انتخابات، 4 امیدوار بلامقابلہ منتخب

datetime 18  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینٹ الیکشن سے قبل ہی تحریک انصاف اور ن لیگ کے دو دو امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق کاغذوں کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو چکا ہے، ٹیکنو کریٹس کی دو سیٹوں پر تحریک انصاف کے علی ظفر اور مسلم لیگ (ن) کے اعظم نذیر تارڑ بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں،

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار عطاء اللہ خان نے ٹیکنو کریٹ کی نشست پر کاغذات نامزدگی واپس لے لئے تھے، ان دو نشستوں کے علاہ پنجاب سے سینٹ کی دو خواتین نشستوں پر بھی ن لیگ کی سعدیہ عباس اور تحریک انصاف کی ڈاکٹر زرقاء سہروردی بلامقابلہ منتخب ہو گئی ہیں، اس طرح سینٹ کی چار نشستوں کا فیصلہ ہو گیاہے۔ دریں اثناء وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جلسوں بیانات اور استعفوں کے بعد لانگ مارچ خالی شارٹ واک رہ جائیگا، امید ہے ان جماعتوں کے اراکین اب نء قیادت لائیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف سینٹ کے انتخابات میں 28 سے 30 نشستیں حاصل کر کے سینٹ کی سب سے بڑی جماعت ہو گی، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی نابالغ قیادت کو احساس ہو گا کہ تیل کس بھاؤہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جلسوں بیانات اور استعفوں کے بعد لانگ مارچ خالی شارٹ واک رہ جائیگا، امید ہے ان جماعتوں کے اراکین اب نئی قیادت لائیں گے۔دوسری جانب کستان پیپلزپارٹی کی سینئررہنماسنیٹرشیری رحمن نے کہاہے کہ پورا سینٹ الیکشن متنازع ہے، پی ٹی آئی نے منڈی لگائی ہوئی ہے۔الیکشن کمیشن سندھ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے

سنیٹرشیری رحمن نے کہاکہ  فیصل ووڈاپہلے ہی نااہل ہوچکے ہیں۔ پی ٹی آئی ایک جرم کو چھپانے کے لیے پیچھے کی طرف چلی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پارلیمان کو بے توقیر کیا، پورا سینٹ الیکشن متنازع ہے۔ پی ٹی آئی کے ہاتھ میں ان کے ایم این اے اور ایم پی اے نہیں، منڈی تو انہوں نے لگائی ہوئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…