بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹویوٹا فورچونر کو ٹکر دینے کیلئے ایک اور شاہکار گاڑی مارکیٹ میں آنے کو تیار، قیمت بھی سامنے آگئی

datetime 17  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)کیا کمپنی ٹویوٹا فورچونر کی طرز کی سیون سیٹر ایس یو وی سورینٹو کل لانچ کرے گی۔یہ گاڑی کیا لکی کے تحت پاکستان میں فروخت ہونے والی چوتھی گاڑی ہوگی۔ اس سے قبل یہ کمپنی کمپیکٹ ایس یو وی اسپورٹیج، ہیچ بیک پکانٹو اور منی وین کارنیوال مارکیٹ میں

لاچکی ہے۔سورینٹو کے 3 ویریانٹس ہوں گے جن میں 24 ایل ایف ڈبلیو ڈی، 24 ایل ایف ڈبلیو ڈی اور 35 ایل ایف ڈبلیو ڈی شامل ہیں۔مارکیٹ کی توقع کے مطابق سورینٹو کے تینوں ویریانٹس کی قیمت 70 لاکھ سے 90 لاکھ روپے کے درمیان ہوگی۔ماہرین کے مطابق یہ گاڑی ٹویوٹا فورچونر کا مقابلہ کرے گی جس کے 2 ویریانٹس کی قیمت 77 لاکھ سے 92 لاکھ روپے کے درمیان ہے۔فروخت کے اعتبار سے کیا پاکستان میں چوتھی بڑی کار ساز کمپنی ہے جو سالانہ 50 ہزارگاڑیاں تیار کرنے کی استطاعت رکھتی ہے جبکہ جنوری 2021 سے یہ کمپنی ڈبل شفٹ میں کام کر رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ توقع ہے کہ ٹیکس پالیسی سے مستفید ہونے کی خاطر یہ کمپنی جون سے پہلے کم از کم 2 اور گاڑیاں متعارف کرادے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…