پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پی آئی اے سے رضاکارانہ طور پر ریٹائر  ملازم واجبات کے انتظار میں چل بسا

datetime 17  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)قومی ائیر لائن پی آئی اے کی رضا کارانہ علیحدگی اسکیم کے تحت ملازمت چھوڑنے والا ملازم  واجبات کے انتظار میں چل بسا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملازم سلیم مسیح کو معاہدے کے مطابق واجبات نہیں دئیے گئے، اس کی تنخواہ 2 ماہ پہلے ہی بند کردی گئی تھی،

یوں کچن کا خرچہ، گھر کا کرایہ اور بچوں کے اسکولوں کی فیس سلیم مسیح کیلئے مستقل دباؤ کا سامان بن گئے۔  پی آئی اے انجینئرنگ لاہور کا ملازم منیر کھوکھر بھی واجبات کے انتظار میں گزشتہ دنوں چل بسا تھا، وی ایس ایس اسکیم کے تحت 2 ہزار سے زائد ملازمین نیعلیحدگی قبول کی جس پر 31 جنوری تک ان کے واجبات ادا کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن حکومت سے 9 ارب 84 کروڑ روپے کے فنڈ ملنے کے باوجود پی آئی اے انتظامیہ نے واجبات ادا نہیں کیے۔متاثرہ ملازمین کے مطابق ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے، انہوں نے الزام لگایا کہ علیحدگی رضاکارانہ نہیں بلکہ جبری ٹرانسفر اور برطرفی کی تلوار گردن پر رکھ کردستخط کرائیگئے۔ واجبات کی عدم ادائیگی اور تنخواہ نہ ملنے پر متاثرہ ملازمین نے کراچی ائیرپورٹ پر احتجاج بھی کیا۔ ترجمان پی آئی اے نے مؤقف اختیار کیا کہ آڈٹ کا عمل جاری ہے اور تمام واجبات چند دنوں میں ادا کردیے جائیں گے۔



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…