بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان 5 سالہ مدت پوری کریں گے یا نہیں؟ عوام نے اپنی رائے دیدی

datetime 16  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آ ن لائن ) شدید ترین مہنگائی کے باوجود پاکستانیوں کی اکثریت نے وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی مدت پوری ہونے کی حمایت کردی ہے ۔ میڈیارپورٹس مطابق یہ بات گیلپ سروے کی جانب سے کیے گئے سروے میں سامنے آئی ہے ۔سروے رپورٹ کے مطابق 63 فیصد پاکستانیوں کو یقین ہیکہ وفاقی حکومت اپنی 5 سالہ آئینی

مدت پوری کرے گی۔ گیلپ پاکستان کے ایک سروے میں سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق 63 فیصد افراد کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کرے گی جب کہ 17 فیصد کا خیال ہے کہ ایسا نہیں ہوگا اور حکومت مدت پوری کرنے میں ناکام ہوگی۔ سروے کے دوران 20 فیصد افراد نے کہا ہیکہ وہ اس بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہ سکتے۔ گیلپ پاکستان نے یہ سروے ملک کے چاروں صوبوں میں ایک ہزار سے زائد افراد سے کیا گیا۔عوام کی اکثریت کا ماننا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ اس سے قبل ایک نجی ٹی وی کی جانب سے کروائے گئے سروے میں عوام کی جانب سے حکومت پر شدید تنقید بھی کی گئی ، عوام کا کہنا تھا کہ بجلی نہیں ہے ، گیس نہیں ہے ، پانی نہیں ہے لیکن آئے دن بلوں کے نرخوں میں اضافہ ہو رہا ہے ، سونا ، چینی اور گھی تک تو مہنگا کر دیا گیا ہے ، بتائیں کہ ہم کہاں جائیں، ہم کس طرح چولہے جلائیں۔ایک اور شہری نے کہا کہ حکومت نے عوام کا جو حال کر دیا ہے سب کے دلوں سے ان کے لیے بد دعائیں نکل رہی ہیں، انہوں نے کل کیا جانا ہے یہ سورج غروب ہونے سے پہلے ہی چلے جائیں۔ خیال رہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو جن چیلنجز کا سامنا تھا اْس میں ملک کی معاشی صورتحال ، مہنگائی اور قرضے تھے جن سے نمٹنے

کے لیے حکومت نے ہاتھ پاؤں تو مارے لیکن مہنگائی کا جن بے قابو ہو کر حکومت کے اپنے گلے کا طوق بن گیا ، موجودہ حکومت سے عوام کی مایوسی صاف ظاہر ہے ، آئے روز ہونے والی مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور عوام کو ریلیف دینا اس وقت حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے جس میں وہ ناکام نظر آتی ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…