پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

شہزاد اکبر کو برطانوی صحافی ڈیوڈ روز کا فرنٹ مین قرار دے دیا گیا،وزیراعظم پر بھی کمیشن خوری کا الزام

datetime 16  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ برطانوی صحافی ڈیوڈ روز شہزاد اکبر کا فرنٹ مین ہے،چیئرمین نیب لاپتہ ہیں اور عمران خان کے فرنٹ مین شہزاد اکبر چیئرمین نیب بنے ہوئے ہیں،ملک میں آنے سے نوازشریف کو کوئی نہیں روک سکتا، جعلی چور، کرپٹ، نالائق، نااہل اور غنڈوں سے

نوازشریف کو پاسپورٹ نہیں چاہیے، نوازشریف جب چاہیں گے پاکستان واپس آئیں گے۔منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ کچھ وزراء کو صبح صبح تماشا لگانے کی عادت ہوتی ہے،پاکستانی عوام ڈھائی سالوں سے سزا کاٹ رہی ہے، ان لوگوں کو شرم اور حیا آتی ہے جن میں شرم ہو،ان کو لایا ہی کمیشن اور کرپشن کرنے کیلئے ہے،عمران خان نے اپنی کابینہ میں وزراء نہیں ٹاؤٹس رکھے ہیں،اس وقت ٹاؤٹس اور فرنٹ مین کی حکومت ہے۔ انہوںنے کہاکہ چینی اور آٹا چوری کے ذریعے کرپشن کی جا رہی ہے،عمران خان جہاں سے کمانا چاہتے ہیں وہاں اپنے ٹاؤٹس اپوانٹ کر رکھے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کاوے موسوی نے براڈشیٹ کے حوالے سے پاکستان سے کچھ لوگوں نے کیشن مانگنے کا کہا،ڈیوڈ روز نے شہزاد اکبر کے کہنے پر کاوے موسوی اور احتساب کمیشن کی میٹنگ کرائی،شہزاد اکبر وزہر اعظم کے مشیر احتساب نہیں،مشیر کمیشن ہیں،کیا سرکاری طور پر شہزاد اکبر کو کاوے موسوی سے ملکر پیشے کم کرنے کی اجازت دی گئی؟جہاں پیسے آتے دکھائی دیتے ہیں وہاں عمران خان اپنے بند تقرر کرتے ہیں،شہزاد اکبر ڈھائی لاکھ پاؤنڈ کمیشن مانگ رہا تھا،شہزاد اکبر،چیئرمین نیب نیازی گٹھ جوڑ کیساتھ ڈیوڈ روز کو بھی ملایا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ کیا یہ عمران خان کا ذاتی لین دین تھا کہ شہزاد اکبر

اور کاوے موسوی کی ملاقات کروائی،جب معاملہ نیب اور براڈ شیٹ کا ہے تو شہزاد اکبر کاوے موسوی سے کیوں ملا،ڈیوڈ روز کے ذریعے شہباز شریف کیخلاف سٹوری ڈیلی میل میں لگائی گئی،سپریم کورٹ نے بھی کہا تھا کہ ایسڈ ریکوری یونٹ کے سربراہ کیخلاف محکمانہ کارروائی کا کہا تھا،ڈھائی سالوں میں جس شخص کو کوئی نہیں

جانتا تھا اسے مشیر داخلہ بنایا گیا،انکو عمران خان کی جگہ کمیشن خوری کیلئے تقرر کیا گیا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ شہزاد اکبر نے کوئی شخص نہیں چھوڑا جس کی پگڑی اچھالی ہو،پاکستان میں اس سے زیادہ کمیشن خوری کی تاریخ نہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان،شہزاد اکبر،عمران خان اور ڈیوڈ روز کے فون کالز کی ریکارڈ پبلک

ہونی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ این آر او نہیں دوں گا راگ الاپنے والے کا ٹاؤٹ شہزاد اکبر چوری کرتا پکڑا گیا،شہزاد اکبر پاکستانی عوام کو یہ بتائیں گے کہ میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ،شہزاد اکبر کو گرفتار کر کے مقدمہ چلایا جائے۔ انہوںنے کہاکہ فرعونیت کے لہجے میں ملازمین کیخلاف ایکسپائر آنسو گیس استعمال کئے گئے،ان چوروں

اور ڈاکوؤں کی رینو کیا ہوا پاسپورٹ نواز شریف کو نہیں چاہیے،نواز شریف سیاسی دہشتگردوں کو پاسپورٹ رینو کرنے کیلئے نہیں دیںگے،نواز شریف جب چاہیں نواز شریف پاکستان آئیں گے۔ انہوںنے کہاکہ کمیشن خوری میں جب وزیراعظم ملوث ہے تو فوجداری مقدمہ ہونا چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے مشترکہ

امیدواروں ہیں،کمیشن خووروں کو گھر پہنچا کر دم لیں گے،دنیا کا کوئی ایسا ملک نہیں جو قرضے نہ لیتے ہوں، شہباز شریف نے دوٹوک کہا ہے کہ ان چوروں سے پروڈکشن آرڈر کی درخواست نہیں کرینگے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے مشیربرائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈ روز

نے براڈ شیٹ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر (سی ای او) کاوے موسوی سے ملاقات ضرور کرائی لیکن اس بات کا علم نہیں کہ اس نے اپنا حصہ بھی مانگا تھا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈ روز نے کاوے موسوی سے ملاقات ضرور کرائی لیکن اس بات کا علم نہیں کہ اس نے اپنا

حصہ بھی مانگا تھا۔انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ روز سے دوستی کا تعلق ہے، اس کے علاوہ کچھ نہیں۔یاد رہے گزشتہ روزکاوے موسوی نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر سے ان کی پہلی میٹنگ ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈ روز نے کرائی تھی۔ کاوے موسوی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ پاکستان سے رقم کے حصول میں مدد کیلئے ڈیوڈ روز نے ڈھائی لاکھ پاؤنڈ کمیشن طلب کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…