منگل‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2026 

دوران سروس وفات پانے والے کنٹریکٹ ملازمین کے ورثا ءکیلئے حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

datetime 16  فروری‬‮  2021 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پنجاب حکومت نے دوران سروس وفات پانے والے کنٹریکٹ ملازمین کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ورثا کو معاوضہ بڑھانے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں دوران سروس وفات پانے والے کنٹریکٹ ملازمین کوسہولتوں کی فراہمی پر اجلاس ہوا، جس میں وفات پانے والے کنٹریکٹ ملازمین کےورثا کیلئے معاوضہ بڑھانےکی

منظوری دے دی۔نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ارم بخاری نے کہا کہ گریڈ 1سے4تک کےکنٹریکٹ ملازم کےانتقال پر ورثا کو16لاکھ ، گریڈ5سے10تک کے کنٹریکٹ ملازم کےانتقال پر ورثا کو 19لاکھ دیےجائیں گے۔ارم بخاری کا کہنا تھا کہ گریڈ 11 سے 15 تک کنٹریکٹ ملازم کےانتقال پرورثاکو22 لاکھ ، گریڈ 16 سے 17 تک کے کنٹریکٹ ملازم کی وفات پرورثاکو 25 لاکھ ملیں گے۔اسی طرح گریڈ 18سے 19 کےکنٹریکٹ ملازم کےانتقال پرورثاکو34 لاکھ اور گریڈ20 اور اوپرکےکنٹریکٹ ملازم کےانتقال پرلواحقین کو 40لاکھ دیے جائیں گے۔دوسری جانب پنجاب حکومت کی طرف سے لاہور جنرل ہسپتال میں ملازمت کے دوران وفات پا جانے والے ملازمین کے لئے امدادی رقوم فراہم کر دی گئیں اور ا س سلسلے میں 41لاکھ روپے کی گرانٹ موصول ہوئی تھی جسے پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے گریڈ 16کی سٹاف نرس (مرحومہ) بینش کے والد سردار محمد کے لئے 25لاکھ روپے اور وارڈ اٹینڈنٹ عمران نیامت کی زوجہ سمیرا عمران کے لئے16لاکھ روپے کے چیک جاری کر دیے ہیں ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ سٹاف نرس بینش سردار کی جنرل ہسپتال میں 2سال کی سروس تھی جبکہ وارڈ اٹینڈنٹ عمران نیامت نے ابھی صرف6مہینے ہی کام کیا تھا کہ دوران ملازمت اُن کا انتقال ہو گیا البتہ یہ دونوں ریگولر ملازمین تھے جنہیں حکومت کی طرف سے امدادی رقوم فراہم کر دی گئی ہیں ۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اور امیر الدین میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی خوش آئند امر ہے کہ پنجاب حکومت ملازمت کے دوران وفات پا جانے والے ملازمین کے اہل خانہ کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑتی اور معقول مالی امداد کے علاوہ دیگر مراعات بھی قانون کے مطابق ادا کر دی جاتی ہیں جو ایک بہت بڑی انسانی خدمت ہے ۔ پروفیسر سردار محمد الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے تاہم ملازمین کا بھی یہ فرض منصبی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں دیانتداری اور دلجمعی کے ساتھ ادا کریں ۔ہسپتال ریکارڈ کے مطابق چارج نرس مرحومہ بینش سردار 23مئی2017کو پنجاب پبلک سروس کمیشن سے منتخب ہوئیں تھیں اور 23مئی 2019کو وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملیںجبکہ عمران نیامت 17اے کے تحت 26مارچ 2020کو بھرتی ہوئے اور 3ستمبر2020کو دنیا سے رخصت ہو گئے ۔ان دونوں مرحوم ملازمین کے لواحقین نے اس مالی امداد پر پنجاب حکومت اور لاہور جنرل ہسپتال کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں ان کی مالی معاونت کی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…