ممبئی (این این آئی)بھارت کی نوجوان اداکارہ ندھی اگروال مداحوں میں اتنی مقبول ہوگئیں کہ انکی مورتی بنا کر لوگوں نے اس کی پوچا پاٹ شروع کردی۔ندھی اگروال بھارت کی مقامی تامل فلم انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ ہیں جنہوں نے صرف دو ہی فلموں میں کام کیا ہے۔ اداکارہ اپنی خوبصورتی کے
باعث مداحوں میں بہت مقبول ہیں۔ مداحوں کی جانب سے ان کے نام کا مندر بنانے پر وہ حیران ہوگئیں۔اداکارہ کے مداحوں نے بھارتی شہر چنئی میں ان کے نام سے مندر منسوب کیا ہے جہاں ان کی مورتی بنا کر پوجا کی گئی۔گزشتہ اتوار کو اداکارہ کی مورتی بنا کر اسے دودھ سے نہلایا گیا اور لوگوں نے ساتھ ہی پوجا پاٹ بھی کیا۔ جس پر اداکارہ نے بھی حیرانی کا اظہار کیا۔