اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

’’شیخ رشید کی آنسو گیس کی ٹیسٹنگ والی بات پر حیرانی کیا کل یہ ایٹم بم کے بارے میں بھی ایسا کہہ دینگے‘‘

datetime 15  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مریم نواز نے کہا ہے کہ 2018 کے سینیٹ انتخابات میں یہ ایک پیج پر تھے، اب ایک پیج والوں نے بھی یہ کہنا شروع کردیا ہے کہ آپ نے ہمیں اتنا بے عزت کرا دیا ہے کہ اپنے معاملات اب آپ خود ہی سنبھالیں، اب اپنی کارکردگی بہتر کریں ورنہ ہمارے ادارے کے اندر سے بھی یہ آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ آپ لوگوں نے کسی ایسے انسان کو کیوں سپورٹ کیا

جس نے ملک کا یہ حال کردیا ہے۔انہوںنے کہاکہ جواب تو سلیکٹرز بھی مانگ رہے ہوں، کہہ رہے ہوں گے کہ تمہاری کارکردگی نے ہمیں بھی شرمندہ کردیا ہے، جب اس طرح کے حالات ہو جائیں تو الیکشن چوری کرنا ناممکن نہیں تو کم از کم مشکل ضرور ہو جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ گھٹیا اور دھمکیوں والی سیاست نہیں چل سکتی ،گوجرانوالہ مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے اور رہے گا ْ۔پی ڈی ایم نہ ٹوٹنے کا کریڈٹ عوام کو دوں گی ،پی ڈی ایم عوام کی زبان ہے۔ پی ڈی ایم کو عوام کے لئے نیا میثاق دینا چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ شیخ رشید کی آنسو گیس کی ٹیسٹنگ والی بات پر حیرانی ہے ،کیا کل یہ ایٹم بم کے بارے میں بھی ایسا کہہ دینگے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے ایم پی ایز کو کالز کی گئیں، ڈرایا دھمکایا گیا لیکن وہ نہیں ٹوٹے ،ڈسکہ جیسے چھوٹے شہر میں بھرپور انتخابی مہم چلائی ،اگر آپ نے وہاں کوئی ایسی ویسی حرکت کی تو یہ عوام سے چھپا نہیں رہے گا ۔ انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان میں ہمارے 7 نمائندوں کو توڑا گیا لیکن وہ سب کے سب ہار گئے ،عوام لوٹوں کو منتخب نہیں کرتی ،ضمنی انتخابات والے حلقوں کی انتظامیہ کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ آپ اس ملک کے خادم ہیں، اس لئے آپ کسی خوف، دھمکی یا لالچ میں آ کر پی ٹی آئی کے لئے کام کیا تو عوام آپ کا بھرپور محاسبہ کرے گی ۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…