منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

عمران خان نے باغی رکن اسمبلی کو سرکاری فنڈز دیکر رام کرلیا، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 15  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیخلاف بغاوت کرنے والے رکن پنجاب اسمبلی خرم سہیل لغاری کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات،وزیراعظم نے سرکاری فنڈز نچھاور کرکے خرم لغاری کو رام کرلیا،جس کے بعد مشتعل اور باغی عزائم رکھنے والے خرم سہیل لغاری نے پی ٹی آئی کی حمایت جاری رکھنے کا

عہد کیا ہے۔خرم سہیل لغاری آزاد حیثیت سے ڈیرہ غازیخان سے رکن اسمبلی بنے تھے اور پی ٹی آئی کو جوائن کیا تھا ،حکومت نے ان کے حلقے میں3ارب کے ترقیاتی کام کرانے کا وعدہ کیا تھا لیکن اڑھائی سال گزرنے کے باوجود ان کے حلقہ میں کوئی کام نہ ہوا اور نہ ہی ان کو کوئی اہم عہدے سے نوازا گیا،حالانکہ متعدد آزاد ممبران کو وزیر،پارلیمانی سیکرٹری اور مشیر بنایا گیا ہے۔خرم سہیل لغاری نے ذاتی مفادات پورا نہ ہونے پر وزیراعلیٰ کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے کا اعلان کیا لیکن عمران خان سے ہونے والی ملاقات کے بعد لغاری کے اندر تمام باغیانہ جراثیم ڈیڈ ہوگئے اور رام ہوکر پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان برقرار رکھا۔سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کے بلیک میل کرنے میں مصروف ہیں،پنجاب کے تمام جاگیردار خاندان انگریزوں سے لیکر عمران خان تک ہر حکمران کے غلام بن کر رہے ہیں اور یہ حکمران کی جی حضوری کرتے آئے ہیں،ان خاندانوں نے ذاتی مفادات اور جاگیریں حاصل کرکے حکمران کے تابعدار رہے ہیں،عمران خان نے خرم سہیل کو سرکاری فنڈز نچھاور کرنے کا عندیہ دیا ہے جس کے بعد موصوف نے پی ٹی آئی کے اندر رہ کر حلف وفاداری نبھانے کا وعدہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے سرکاری فنڈز نچھاور کرکے خرم لغاری کو رام کرلیا،جس کے بعد مشتعل اور باغی عزائم رکھنے والے خرم سہیل لغاری نے پی ٹی آئی کی حمایت جاری رکھنے کا عہد کیا ہے۔خرم سہیل لغاری آزاد حیثیت سے ڈیرہ غازیخان سے رکن اسمبلی بنے تھے اور پی ٹی آئی کو جوائن کیا تھا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…