غزہ (نیوزڈیسک)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ترکی کے تعاون سے ساحل سمندر پرسمندری پانی کو صاف کرنے کے بعد اسے استعمال میں لانے کے قابل بنانے کے ایک کارخانے کا افتتاح کیا گیا ہے۔ کارخانے کے قیام میں ترک تنظیم الرباط کی جانب سے معاونت کی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق سمندری پانی صاف کرنے کا یہ کارخانہ بحر ابیض المتوسط کے کنارے واقع فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں لگایا گیا ہے۔ مغربی غزہ میں الشاطی پناہ گزین کیمپ شہرمیں پناہ گزینوں کا دوسرا بڑا مہاجر کیمپ ہے جس میں 82 ہزار پناہ گزین مقیم ہیں۔ترک تنظیم کے ڈائریکٹر محمد الحرازین نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں صاف اور میٹھے پانی کا سنگین بحران ہے اور اس بحران سے نمٹنے کےلئے سمندر کے کھارے پانے کو قابل استعمال بنانے کےلئے یہ پروجیکٹ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
مزیدپڑھیے :کھلوناموٹرسائیکل نوپارکنگ زون میں پارک کرنے پر3سالہ بچے کوچالان
انہوں نے بتایا کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد یہاں سے 25 ہزار کیوبک میٹر پانی یومیہ کی بنیاد پر اہلیان غزہ کو فراہم کیا جاسکے گا جس سے پناہ گزین کیمپ اور اس آس پاس کی پانچ ہزار آادی استفادہ کرےگی۔
غزہ میں ترکی کے تعاون سے سمندری پانی صاف کرنے کے کارخانے کا افتتاح
12
جولائی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں