جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

’’نواز شریف کی عرب ممالک کی اہم شخصیات سے مسلسل ملاقاتیں ‘‘ وہ کس کوشش میں لگے ہوئے ہیں ؟ سینئر صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 14  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نےکہا ہےکہ نواز شریف کی ایک عرب ملک کے سفارتکاروں سے مسلسل ملاقاتیں ہو رہیں ، وہ اس کوشش میں لگے ہیں کہ انکی پشت پناہی سے یہاں پر کوئی تبدیلیاں برپا کریں ، میرے خیال میں یہ کسی عرب ملک کی

تائید سے کامیاب نہیں ہونگے ، کامیاب صرف عوامی تائید سے ہی ہو سکتے ہیں ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کسی کی ڈکٹیشن نہیں لیتے ، نواز شریف کی پالیسی ہے کہ لوگوں کو خرید ا اور اداورں کو تقسیم کیا جائے ۔ انہوں نے عدلیہ کو بھی تقسیم کیا تھا ، اب پھر کوشش کریںگے ۔ سینٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی امیدوار بن گئے ہیں ، جب وہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے گئے تو ان کیساتھ شاہد خاقان عباسی بھی تھے ۔ ن لیگ کے ووٹ تو ان کے پکے ہیں ، پیپلزپارٹی نے امید یہ لگائی ہے کہ فضل الرحمان کی پارٹی بھی انہیں ووٹ دے گی ۔اپوزیشن کی دوسری پارٹیاں بھی ن لیگ کیساتھ ہیں اس کے باوجود ووٹ پورے نہیں ہونگے کیونکہ 2سیٹیں ہیں ، ایک جنرل ، ایک سیٹ خواتین کی ہے ۔ حفیظ شیخ کے مقابلے میں نہ حکومت متحمل ہے اور نہ اسٹیبلشمنٹ ۔ کہتے ہیں کہ وہ 20ارکان کی حمایت حاصل کرلیں گے ۔ یہ وہ ہیں جو زیادہ تر پیپلز پارٹی سے تحریک انصاف میں گئے ، انکو امید ہے کہ یہ ارکان عمران خان سے ناخوش ہیں ، دوسری طرف امید جہانگیر ترین بھی مدد کریں گے ۔ سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ ثانیہ نشتر کو سینٹ کا ٹکٹ دینےکا فیصلہ اچھا ، فیصل واوڈا کو اس لیے دیا کہ ان کی سیٹ خطرے میں تھی ۔انکا مزید کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے معاملے پر چیف جسٹس نے کہا بالکل ٹھیک ہے۔ ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…