سری نگر(نیوزڈیسک)سری نگر میں ڈل جھیل کے کنارے ایشیا کی سب سے بڑی افطاری کا اہتمامرمضان المبارک کے مہینے میں دنیا بھر کے مسلمان مستحق افراد کیلئے افطاری کا خاص انتظام کرتے ہیں لیکن مقبوضہ کشمیر میں ایشیا کاسب سے بڑا افطاری کا دسترخوان سجا کر ریکارڈ قائم کردیا گیا۔ہفتے کی شام سرینگر میں ڈل جھیل کے کنارے افطاری کیلئے سجائے گئے اس دسترخوان کی لمبائی4962فٹ تھی جبکہ اس پر تقریباً 3500افراد نے اپنا روزہ افطار کیا۔ایشیا کی سب سے بڑی افطاری میں خصوصی طور پر ان یتیم بچوں کو مدعو کیا گیا تھا جن کے والدین گذشتہ 20سال سے جاری ا?زادی کی جدوجہد کے دوران جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔ایشیا کے سب سے لمبے افطاری کے اس دسترخوان پر کھجوروں،پھلوں ،جوس اور بریانی سے مہمانو ں کی تواضع کی گئی۔