بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

ابھی بجلی کی مد میں ریلیف کا کوئی امکان نہیں، اب بھی صارفین سے بجلی کی آدھی قیمت لے رہے ہیں ، وفاقی وزیرکا دعویٰ

datetime 13  فروری‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی )وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خفیہ رائے شماری سے حکومتی پرندے نہیں اڑتے صرف اپوزیشن کے اڑیں گے،مہنگائی اور پی ڈی ایم ایک ہی چیز ہے ،سابق ادوار میں بجلی کے بلا ضرورت آئی پی پیز منصوبے لگائے گے جن کا انحصار انحصار مہنگے فرنس آئل پر تھا، اب بھی صارفین سے

بجلی کی آدھی قیمت لے رہے ہیں ،ابھی بجلی کی مد میں عوام کو ریلیف کا کوئی امکان نہیں، انتخابی اصلاحات کا جامع پیکج پارلیمنٹ میں پیش کیا ہے اپوزیشن کو چاہیے اس میں آکر حصہ لے ،پی ڈی ایم کا لانگ مارچ نہیں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور چیمبر کی ایپلیکیشن برائے ایپل آئی او ایس اور ایف ایم ریڈیو کی اپ گریڈسائٹ کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح، سینئر نائب صدر ناصر حمید خان اور نائب صدر طاہر منظور چودھری سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل جدید ٹیکنالوجی اور جدت سے جڑا ہوا ہے،حکومت سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان کو مضبوط طاقت بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے، پاکستان سٹینڈرڈرز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے)کی نجکاری کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے کورونا وباء کی مشکل صورتحال کے باوجود معیشت بحال کی،مینوفیکچرنگ کو بحال کررہے ہیں، ٹیکسٹائل کا شعبہ ترقی کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عسکری اور سول ادارے ایک دوسرے سے ریسرچ کا تبادلہ کررہے ہیں،حکومت کو کاروبار سے دور رہنا چاہیے، یہ ذمہ داری نجی شعبہ کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ان

اٹھارہ ممالک میں شامل ہے جو اپنے وینٹی لیٹر بنارہے ہیں۔تاجر ان کاروباروں پر نظر رکھیں جو مستقبل میں آئیں گے یا ختم ہوجائیں گے،کمپیوٹر ٹیکنالوجی اور بائیوٹیکنالوجی مستقبل ہے،کپاس کے متبادل پر کام کررہے ہیں ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ 2018میں جی ڈی پی کا 0.24فیصد سائنس و ٹیکنالوجی پرخرچ ہورہا تھا، اب اس میں اضافہ

کیا ہے،جلد ہی الیکٹرک گاڑیاں آجائیں گی ، موٹرسائیکل اور رکشہ سے سٹارٹ کریں گے۔لاہور چیمبرکے صدر میاں طارق مصباح نے کہا کہ کاروباری شعبے کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اپنانا اور دور جدید کے تقاضوں کے مطابق حکمت عملی وضع کرنا ہوگی۔آئی فون صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایپل ایپ اسٹور کے

لیے ایپلیکیشن کا نیا ایڈیشن متعارف کرایا گیا ہے، چیمبر کے ریڈیوچینل ایف ایم 98.6کی ویب سائٹ کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے،اس مقصد کے لیے محمد ہارون اروڑہ کی کوششیں بے مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے،فارماسیوٹیکل، حلال فوڈ اور دیگر برآمدی شعبوں کو مطلوبہ سرٹیفیکیشنز کے حصول میں آسانی کے لیے زیادہ فنڈز مختص کیے جائیں،ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…