30مہینوں کی تاخیر کے بعد موٹر وے کا ایک اور شاہکار منصوبہ مکمل ہو نے کے قریب ، 5گھنٹوں کا فاصلہ اڑھائی گھنٹے میں طے ہوگا

13  فروری‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)30ماہ کی تاخیر کے بعد موٹر وے کا مغربی کوریڈور آئندہ جون میں فعال ہو جائے گا ۔یہ ترنول راولپنڈی ایم ون ہکلا سے یارک ( ڈیرہ اسماعیل خان ) پر محیط ہے ۔روزنامہ جنگ میں طارق بٹ کی شائع

خبر کے مطابق چار لین پر مشتمل 292.50کلو میٹرز طویل اس راستے پر 81 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ۔ 122ارب روپے لاگت سے اس پراجیکٹ میں 12انٹر چینجز ہیں جو ڈیرہ اسماعیل خان کو کوئٹہ سے ملاتا ہے ۔اس پرکام مکمل ہو چکا ہے ۔ اس پراجیکٹ کی تیزی سے تکمیل کے لئے اسے پانچ پیکیجز میں تقسیم کیا گیا ۔موٹر وے سی پیک کا حصہ نہیں ہے ۔تحریک انصاف کی حکومت کے بر سر اقتدار آنے کے بعد اس منصوبے پر کام سست روی کا شکار ہو گیا تھا ۔ اس پر ترقیاتی کام 2018 میں مکمل ہو نا تھا ۔اس موٹر وے کی تعمیر سے ڈیرہ اسماعیل، خان اور اسلام آباد کے درمیان سفر کا وقت اڑھائی گھنٹے کم ہو جائے گا ۔اس وقت سفر میں 5 گھنٹے لگ جا تے ہیں۔ مغربی کوریڈور کا دوسرا مرحلہ یارک۔ژوب۔کوئٹہ540 کلو میٹرز طویل ہے جس کی تکمیل کے بعد اسلام آباد سے کوئٹہ تک کا فاصلہ 840 کلو میٹرز اور سفر کا دورانیہ 8 گھنٹے رہ جائے گا ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…