اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

دنیا بھارت کو دہشتگرد ریاست کے طور پر دیکھتی ہے،پاکستان نے بھارت کا اصل چہرہ اقوام متحدہ کے سامنے رکھ دیا

datetime 13  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ بھارت کی غیر ذمہ دارانہ پالیسیز سے علاقائی امن کو شدید خطرات لاحق ہیں، دنیا بھارت کو دہشتگرد ریاست کے طور پر دیکھتی ہے،وزیر خارجہ نے صدر، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے رابطہ کر کے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا ہے ،امریکی سٹیٹ

ڈیپارٹمنٹ کا بیان مقبوضہ کشمیر کی اصل صورتحال ،حقائق کے منافی ہے،افغانستان سے مسلسل پاکستانی فوجی تنصیبات پر حملے قابل مذمت ہیں،پاکستان اپنی اور خطے کی سلامتی کیلئے تمام اقدامات اٹھائیگا،45 ممالک کی فوج کی امن مشقیں پاکستان میں منعقد ہوئی ہیں، مقصد منشیات، دہشت گردی کے خلاف کاوشیں کرنا ہے،کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا کہ وزیر خارجہ نے ایک مرتبہ پھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور صدر سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر رابطہ کرکے انہیں بھارتی ریاستی دہشتگردی اور ایل او سی پر بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا ہے۔ وزیرخارجہ نے سات مطالبات بھی ان کے سامنے رکھے ہیں جن میں کشمیری رہنماؤں کی رہائی اور کالے قوانین کا خاتمہ شامل ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں 18 ماہ سے کرفیو اور لاک ڈائون ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں تمام انسانی حقوق سلب ہیں۔ترجمان نے کہا کہ بھارت کی غیر ذمہ دارانہ پالیسیز سے علاقائی امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل نہ ہونے میں بھارتی رویہ رکاوٹ ہے، پوری دنیا بھارت کو دہشتگرد ریاست کے طور پر دیکھتی ہے۔ترجمان

نے کہا کہ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا بیان مقبوضہ کشمیر کی اصل صورتحال اور حقائق کے منافی ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنی سلامتی اور خطے کی سلامتی کیلئے تمام اقدامات اٹھائے گا۔ترجمان نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی پانچ فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف پر موثر

کام کیا ہے، 27میں سے 21نکات پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ افغانستان سے مسلسل پاکستانی فوجی تنصیبات پر سرحد پار حملوں کی مذمت کرتے ہیں، افغانستان اس حوالے سے موجودہ میکانزم کے ذریعے پاکستان سے تعاون کرے۔امن مشقوں کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ امن مشقیں پاکستان میں منعقد ہو ئی

ہیں، مشق کا مقصد منشیات، دہشت گردی کے خلاف کاوشیں کرنا ہے، مشق میں 45 ممالک کی بحری افواج نے حصہ لیا۔ترجمان نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، آئس لینڈ اور چلی کے وزرائے خارجہ نے کوہ پیماؤں کیلئے وزیر خارجہ سے رابطہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ نے

وزرائے خارجہ کو کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے ہر ممکن کوشش کا یقین دلایا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم نے عرب امارات کی قیادت سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے ، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات کی بہتری پر اتفاق کیا ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم رواں ماہ سری لنکا کا دورہ کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…