پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

سخت گرمی میں بھی حرم شریف کے فرش کی ٹھنڈک کاکیاراز ہے ؟

datetime 11  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (نیوزڈیسک) سعودی عرب کے ٹی وی العربیہ نے حرم شریف میں خدمات سرانجام دینے والے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایاکہ حرم شریف میں زائرین کعبہ کو ہر ممکن سکون اور سہولت مہیا کرناچاہتے ہیں،ہر دور میں حرم شریف کے بیرونی فرش کو دن کے اوقات میں ٹھنڈا رکھنے کے لیے مختلف تکنیک استعمال کی جاتی رہی ہیں اور اس ضمن میں ہم نے اہم خصوصیات کے حامل سنگ مرمر کو تلاش کیا جو سخت گرمی میں بھی کم سے کم گرم ہونے کی خصوصیت کا حامل ہو، بیرونی اور اندرونی حصوں میں فرش کے لیے تین قسم کے سنگ مرمر استعمال کیے گئے جن میں خاص طو پر’تاسس‘ کے نام سے مشہور سنگ مرمر دوسروں کی نسبت گرمی زیادہ جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ پتھر زیادہ درجہ حرارت میں دوسرے پتھروں کی نسبت فرش کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد دیتا ہے اور فرش کا درجہ حرارت معتدل رکھتا ہے۔تاسس کی سیلوں سے حرم مکی کی زمین کو ڈھانپنے سے زمین کے اندر کی ٹھنڈک اور رطوبت باہر کی طرف نکلتی ہے اور اس پتھر کی سطح کو ٹھنڈا کرنے میں مدد دیتی ہے۔
دوسری قسم کا سنگ مرمر’جرنی‘ کہلاتا ہے جو روشنی اور گرمی دونوں کو جذب کرتا ہے، حرم مکی میں زیادہ تر’التاسس’ کا استعمال کیا گیا ہے۔ حالیہ جاری تعمیرات میں بھی ماہرین سنگ مرمر کی سیلوں کی جائے نماز کی شکل میں تراش خراش کے بعد نہایت خوبصورتی سے اسے خانہ کعبہ کی سمت میں نماز کی صف کی شکل میں نصب کرتے جاتے ہیں، ایک سل کی لمبائی 120 سینٹی میٹر، چوڑائی 60 سینٹی میٹر رکھی جاتی ہے جب کہ سنگ مرمر کی ایک سل کی موٹائی پانچ سینٹی میٹر ہوتی ہے۔’التاسس‘نامی یہ سنگ مرمر نایاب ہونے کے ساتھ ساتھ نہایت مہنگا بھی ہے اور حرم پاک کیلئے یونان سے لایاگیاہے جس کی خاصیت ہے کہ سخت سے سخت گرمی میں بھی اپنی ٹھنڈ ک برقراررکھتاہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…