کابل(نیوزڈیسک)داعش کے ترجمان نے امریکی ڈرون حملے میں تنظیم کے رہنماحافظ سعید خان کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی،ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ سعید خان ہلاک نہیں ہوئے اورانہوں نے ان سے فون پر بات کی ہے ۔تاہم ترجمان نے جمعرات کو غیرملکی افواج کے فضائی حملے میں داعش کے ترجمان شاہداللہ شاہد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے ۔اس سے پہلے افغان انٹیلی جنس ایجنسی نے کہاتھا کہ حافظ سعید خان جمعہ کی رات کو صوبے ننگر ہار میں ایک فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے تھے افغان انٹیلی جنس ایجنسی نے ایک بیان میں کہاکہ حافظ سعید کے ساتھ 29 دیگرشدت پسند بھی اس حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں ۔بیان کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسی نے حافظ سعید کی سربراہی میں ہونیوالے ایک اجلاس پر ننگر ہار صوبے کے اچین ضلع میں فضاسے بمباری کی تھی ۔بیان میں مزید کہاگیا کہ داعش کی میٹنگ کے بارے میں معلومات اس ادارے نے غیرملکی افواج کو فراہم کی تھیں۔
امریکی ڈرو ن حملے میں حافظ سعید ہلاک نہیں ہوئے،داعش کادعوی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کورونا بوسٹر ویکسین لگوانے والوں کیلئے اہم خبر ، سائنسدانوں کا بڑا انکشاف
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
دانتوں کے کیڑے سے بچاؤ کا مؤثر اور آسان طریقہ سامنے آگیا
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ
-
ہاتھ ملانے پر پابندی، بھارتی ویمن کھلاڑی فاطمہ ثناء کے گلے لگ گئیں، ویڈیو وائرل
-
اگست سے اکتوبر تک ملک میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کی پیشگوئی
-
رشتے کے تنازع پر مخالفین کی گھر میں فائرنگ، 3 بھائی جاں بحق, بچہ زخمی
-
گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
’دشمن بھی خاندانی ہونا چاہیے‘، ثاقب چدھڑ کا عروبہ مرزا کو کرارا جواب



















































