بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

سپریم کورٹ کا کرک میں جلائے گئے  مندر کی فوری تعمیرکا حکم ، ٹائم فریم بھی طلب

datetime 8  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے کرک میں مشتعل افراد کی جانب سے جلائے گئے مندر کی فوری تعمیر کی ہدایت کرتے ہوئے مندر کی تعمیر کا ٹائم فریم طلب کر لیا اور، آئندہ سماعت پر چیئرمین متروکہ وقف املاک کوبھی طلب کرلیاگیا جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ مندر کے معاملہ پر ذمہ داران سے ابھی تک ریکوری نہیں ہوئی، مندر کو جن لوگوں نے نقصان پہنچایا ان سے وصولی کریں،

عدالت نے پرلاب مندر ملتان میں ہولی تہوار کیلئے پنجاب حکومت سیکورٹی فراہم کرنے کا بھی حکم دیدیا۔ سپریم کورٹ میں اقلیتوں کے حقوق اور کرک مندر واقعہ پر از خود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کرک واقعہ میں 119افراد گرفتار ہوئے لیکن ابتک کسی ایک سے بھی نقصان کی رقم وصول نہ ہوسکی، کرک مندر کو جن لوگوں نے نقصان پہنچایا ان سے وصولی کریں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ایک مرتبہ نقصان وصول ہوگا تو دوبارہ کوئی ایسا کرنے کا سوچے گا بھی نہیں۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے صوبائی حکومت کی جانب سے مندر کی تعمیر کیلئے تین کروڑ اڑتالیس لاکھ مختص کرنے کا تذکرہ کیا تو چیئرمین ہندو کونسل رمیش کمار نے کہا ابھی تک مندر کی تعمیر شروع نہیں ہوسکی۔ جس پر چیف جسٹس الاحسن نے ریمارکس دئیے کہ مندر کی تعمیر فوری شروع ہونی چاہیے۔ دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے متروکہ وقف املاک پر 14 جائیدادوں پر قبضے کا معاملہ بھی اٹھایا جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ متروکہ املاک کی ساری پراپرٹیز لیز پر دے دی گئی ہیں، کچھ تو مستقل طور پر کسی کو دے دی گئی ہیں۔ متروکہ املاک کی جائیداد کسی کو نہیں دی جا سکتی۔ دوران سماعت اقلیتی کمیشن کے سربراہ شعیب سڈل نے متروکہ املاک جبکہ رمیش کمار نے ملتان میں پرلاب مندر میں ہولی کے تہوار کے انعقاد میں ضلعی انتظامیہ کے جانب سے تعاون نہ کرنے کی شکایت کردی۔ جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر متروکہ وقف املاک کے چیئر مین کو طلب کرلیا جبکہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو پرلاب مندر کو سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ28مارچ کو پرلاب مندر ملتان کو ہولی کے تہوار کے لیے تیار کریں ،کیس کی سماعت آئندہ ہفتے دوبارہ ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…