پیر‬‮ ، 30 مارچ‬‮ 2026 

سینکڑوں مفتیان کرام نے افضلیت سیدنا صدیق اکبرؓ پر فتویٰ جاری کردیا

datetime 7  فروری‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی) فدائیان ختم نبوت پاکستان کراچی کے زیراہتمام عظیم الشان شان صدیق اکبرؓعلماء ومشائخ کانفرنس مفتیء اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان کے زیرصدارت گلشن اقبال کراچی میں منعقدہوئی جس میں کثیر تعداد میں علماء ومشائخ نے شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب میں مقررین کا کہناتھاکہ حضرت سیدناصدیق اکبرؓ

ریاست مدینہ کے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں، آپؓ کی اصلاحات وفتوحات سے اسلام کو ترقی ملی اور نہ صرف مسلمانوں کو تحفظ ملابلکہ غیر مسلم بھی آپؓ کی خلافت میں پرامن زندگی گزارتے رہے،آپؓ نے رسول ؐ کے وصال کے بعد مسلمانوں کو مرتدہونے اور بکھرنے سے بچایا۔ریاست مدینہ میں اتفاق واتحاد کوقائم رکھا،تمام صحابہ کرام نے حضوراکرم ؐ کے وصال کے بعدآپؓ کے ہاتھ پر بیعت کی،آپ نے نظام زکوٰۃ کو قائم رکھا،آپؓ نے ختم نبوت کے حوالے سے مسیلمہ کذاب کے خلاف جنگ لڑی اور اسے عبرت کا نشان بنایا،اس صورت میں آپؓ نے گویا تحفظ ختم نبوت کے لئے اہم کرداراداکیا۔آپؓ نے قرآن عظیم کو کتابی شکل دی،آج جولوگ حضرت ابوبکر صدیقؓ حضرت عمرفاروقؓ اور دیگرصحابہ کرام کی شان میں گستاخیاں کرتے ہیں ریاست مدینہ کے دعویداروں کو چاہئے کہ ان کو نہ صرف لگام دیں بلکہ سخت سزادے کر اسلام کے مسلمات کی حفاظت کریں۔ان کا کہناتھاکہ حضرت ابوبکر صدیق ؓ نے رسول اللہؐکے قائم کردہ ریاست مدینہ کے نظام کو نہ صرف قائم رکھابلکہ مزید وسعت دی۔آپؓ نے اپنی خلافت میں حقیقی فلاحی اور اسلامی نظام نظام مصطفیؐ کا نفاذ کیاجس کے تحت ریاست کا ہرباشندہ پرامن وخوشحال زندگی گزارتاتھا،پاکستان کے حکمرانوں نے جس ریاست مدینہ کا تصور پیش کیااس کی کوئی بھی اصطلاح حضرت ابوبکرؓ

کی ریاست کے نظام سے ہم آہنگ نہیںہے۔ کانفرنس میں مختلف قراردادوں کے ذریعے حکمرانوں اور زرخریدکارندوں کو متنبہہ کیاکہ وہ اہلسنّت وجماعت کے اجماعی عقیدے کے خلاف سازشیں نہ کریں،یہ سازشیںملک میں فرقہ پرستی کا باعث بنیں گی۔آخر میں کشمیر کی آزادی اور مجاہدین کشمیر کی حمایت میں ایک قرادادمنظورکی

گئی،جس میں مطالبہ کیاگیاتھاکہ حکمران کشمیر ی عوام کا سودا کرنے سے بازرہیں۔کانفرنس سے خطاب کرنے والوں میں مفتی اعظم مفتی منیب الرحمان، مفتی رفیق الحسنی، مفتی الیاس رضوی، پیر آغافضل الرحمان مجددی، مولانامحمدجہانگیر خان نقشبندی، مفتی وسیم اختر مدنی، مفتی اسماعیل نورانی، علامہ رضوان نقشبندی، علامہ یونس

شاکرقادری،علامہ غلام ربانی، ڈاکٹرشعیب قادری، صاحبزادہ ریحان امجد نعمانی، مفتی اقبال سعیدی، مفتی غلام محی الدین، مفتی نعمان مدنی، علامہ لیاقت اظہری، علامہ اویس نقشبندی، مفتی قدرت اللہ نقشبندی، قاری عبدالقیوم محمود،علامہ اظہر شاہ ہمدانی، مفتی طاہر سیالوی، شیخ عمران الحق نورانی، علامہ عامر بیگ، سید ریاض اشرفی ودیگر کے نام شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…