ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیرالدین شاہ بھی احتجاج کرنیوالے بھارتی کسانوں کے حق میں بول پڑے۔ ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا کہ مودی سرکار سے زیادہ کسان اپنے حقوق کے بارے میں جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خاموشی ظلم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے ساتھی بالی ووڈ
اداکاروں کو اس ظلم پر خاموش رہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بالی ووڈ اداکار اتنا کما چکے ہیں کہ نسلیں بیٹھ کر کھا سکتی ہیں ، پھر ان اداکاروں کوسچ بولنے سے کیوں خوف آتا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے کسان ہمت اور بہادری کی مثال ہیں اور اْن سمیت لاکھوں لوگ کسانوں کے ساتھ ہیں۔ بھارت میں زرعی قوانین کے خلاف کسانوں نے اتوار کو ملک گیر روڈ بلاک کرنے کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں زرعی قوانین کے خلاف کسانوں نے 3 گھنٹے کیلئے ملک بھرکی سڑکیں اور ہائی وے بلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کسانوں کی پہیہ جام ہڑتال دہلی، اترکھنڈ اور اترپردیش میں نہیں ہوگی، پولیس نے دہلی بارڈر کے اطراف سیکیورٹی میں اضافہ کردیا۔دہلی بارڈر پر 50 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں جبکہ سرحدی راستوں کی ڈرونز سے نگرانی کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ شہر کے نو میٹرو اسٹیشنز میں آنے جانے پر پابندی لگادی گئی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی کسانوں نے دہلی کے سرحدی راستوں پر 70 روز سے دھرنا دیا ہوا ہے۔ نصیرالدین شاہ بھی احتجاج کرنیوالے بھارتی کسانوں کے حق میں بول پڑے۔ ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا کہ مودی سرکار سے زیادہ کسان اپنے حقوق کے بارے میں جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خاموشی ظلم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔