اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

نصرت شہباز نے منی لانڈرنگ میں اہم کردار ادا کیا،نیب نے ہائیکورٹ میں تحریری جواب جمع کرادیا

datetime 6  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست پر نیب نے لاہور ہائیکورٹ میں تحریری جواب جمع کرادیا ۔ نیب نے نصرت شہباز کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت کے طلب کرنے کے

باوجود نصرت شہباز پیش نہیں ہوئیں، احتساب عدالت نے قانون کے مطابق نصرت شہباز کے وارنٹ جاری کرنے کے بعد اشتہاری قرار دیا ، نصرت شہباز شہباز شریف خاندان کے خلاف ریفرنس میں نامزد ہیں ، نصرت شہباز نے منی لانڈرنگ میں اہم کردار ادا کیا ان کے نام کروڑوں روپے کی پراپرٹی ہے ۔ استدعا ہے لاہور ہائیکورٹ نصرت شہباز کی اشتہاری قرار دئیے جانے کیخلاف درخواست مسترد کرے۔ نصرت شہباز نے اشتہاری قرار دئیے جانے کا احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے ان کے اہل خانہ نے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی ۔ بتایا گیا ہے کہ شہبازشریف کی ہمشیرہ ،صاحبزادی اور حمزہ شہباز کی اہلیہ نے شہباز شریف سے ملاقات کر کے ان کی صحت کے حوالے سے دریافت کیا۔اہل خانہ نے شہبازشریف کو لندن میں ہتک عزت مقدمے کی کارروائی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔یاد رہے کہ شہباز شریف کو دو روز قبل نجی ہسپتال منتقل کر کے مختلف ٹیسٹ لئے گئے تھے۔  شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست پر نیب نے لاہور ہائیکورٹ میں تحریری جواب جمع کرادیا ۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…