پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم کا نوٹس لینا عوام کو مہنگا پڑ گیا، مزید 31 اشیاء مہنگی ہو گئیں

datetime 6  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومتی کوششوں کے باوجود کھانے پینے کی اشیا میں مہنگائی کا سلسلہ نہ تھم سکا چکن کی قیمت میں 3فیصد، مرچ 7.5فیصد اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 2.5فیصد اضافہ ہوگیا۔پاکستان شماریات بیورو نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے جس کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی

شرح میں 0.53فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی مجموعی شرح 7.82 فیصد تک پہنچ گئی ہے، ایک ہفتے کے دوران 31 اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ایک ہفتے کے دوران چکن کی فی کلو قیمت میں 5روپے کا اضافہ ہوا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق چکن فی کلو قیمت 213 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ایک ہفتے کے دوران کوکنگ آئل 6روپے اور لہسن 2روپے فی کلو مہنگا ہوگیا ہیرواں ہفتے دال ماش،دال مسور، مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا گزشتہ ہفتے ڈیزل 2.88 اور پٹرول 2.70 فی لیٹر مہنگا ہوا رواں ہفتے لائٹ ڈیزل 3روپے اور مٹی کا تیل3.54روپے مہنگا ہوا ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 37روپے تک مہنگا ہو گیا گزشتہ ہفتے کے دوران 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی۔ٹماٹر 4.75روپے کلو اور فی کلو انڈے 1 روپے فی درجن سستے ہو گئیچینی 8پیسے کمی سے 90روے 22پیسے فی کلو کی اوسط پر پہنچ گئی آٹے کی 20کلو گرام کی بوری بھی 14پیسے سستی ہوگئی رواں ہفتے کے دوران چینی،پیاز، آلو،کیلے اور آٹے کی قیمتوں میں کمی آئی ایک ہفتے کے دوران 13 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ حکومتی کوششوں کے باوجود کھانے پینے کی اشیا میں مہنگائی کا سلسلہ نہ تھم سکا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…