جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی

datetime 4  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں33ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1812ڈالر کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت650روپے کمی سے1لاکھ12ہزاراور دس گرام سونے کی قیمت558روپے

کمی سے 96ہزار022روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت30روپے کمی سے 1350روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اوریونائٹیڈ بزنس گروپ کے چیئرمین افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ حکومت بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کم کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے، پیٹرولیم مصنوعات،گیس،بجلی کے نرخ کم کئے جائیں،پاکستان ایک زرعی ملک ہے،زراعت،صنعت وتجارت ملکر ملکی معاشی ترقی اوربحالی میں موثر کردار ادا کرسکتے ہیں۔ افتخار علی ملک نے یو بی جی کے ترجمان گلزارفیروز سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پالیسیز کی تیاری کیلئے نجی شعبے کی مدد حاصل کرے،خوش آئند بات یہ ہے کہ ملکی برآمدات میں تیزی آرہی ہے اوررواں سال کے پہلے ماہ جنوری میں ایکسپورٹ میں قدرے بہتری آئی ہے لیکن مجموعی برآمدات بڑھانے کیلئے صنعتی شعبے کو سہولیات ومراعات دی جائیں اورخطے میں پاکستانی مصنوعات کی کھپت بڑھانے کیلئے مواقعوں سے فائدہ اٹھایا جائے۔ صدر سارک چیمبر نے کہا کہ حکومت کیلئے رواںسال چیلنجز کے حامل ہے،اس وقت ملک کے عوام بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان ہیں،حکومت کو خوراک کی پیداواری صلاحیت میں اضافے کیلئے موثر اقدامات اٹھانا ہونگے،خوراک میں خودکفالت

کوپہلا ہدف بنایا جائے،آٹا،چینی یا دوسری اشیائے خوردونوش میں قلت کے تصور کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی مسائل اسی وقت کم یا ختم ہونگے جب تمام شعبے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ مشترکہ جدوجہد سے ہی پاکستان کی ترقی ممکن ہے ۔افتخار علی ملک نے کہا کہ یونائٹیڈ بزنس گروپ

ایک فیملی کی مانند ہے اور ہمیں اپنے ہر ممبرپرناز ہے، میری اور ایس ایم منیرکی بھرپور کوشش ہے کہ کام کرنے کے جذبے سے سرشار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو آگے لائیں اور انہیں یو بی جی میں اہم ذمہ داریاں دی جائیں،نوجوان بزنس مین ملک کے تجارتی نمائندہ اداروں کیلئے سرمایہ ثابت ہونگے۔افتخار علی ملک نے یو بی جی کے ترجمان گلزارفیروز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یو بی جی کا ہرممبرہمارت گروپ کا سرمایہ ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…