اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر صنعت و تجارت حماد اظہر بھی کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔ خود کو گھر میں قریطینہ کر لیا ہے گزشتہ روز اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ چند دنوں سے بیماری اور تھکاوٹ محسوس کر رہا تھا کہ کورونا کا ٹیسٹ کرانے پر مثبت آ گیا ہے جس پر
انہوں نے خود کو گھر میں قریطینہ کر لیا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے لئے دعا کریں کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں۔ انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر عوامی خدمات کا سلسلہ شروع کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں20ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1862ڈالر کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت500روپے اضافے سے1لاکھ13ہزار450 اور دس گرام سونے کی قیمت429روپے اضافے سے 97ہزار265روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت50روپے اضافے سے1370روپے کی سطح پر ریکارڈکی گئی ہے ۔