پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

کامیاب جوان پروگرام ”اونچی دکان پھیکا پکوان“ثابت،10 لاکھ درخواستیں لیکن قرضہ صرف کتنے افراد کو ملا؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 30  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد (آن لائن) کامیاب جوان پروگرام اونچی دوکان پھیکا پکوان ثابت ہونے لگا،10 لاکھ درخواستوں میں سے ابتک صرف 5 ہزار جوانوں کو قرضہ مل سکا،منظور کردہ درخواست گزاروں میں رقوم کی تقسیم بھی سست روی کا شکارہے۔دستاویزات کے مطابق 5 ہزار خوش نصیب جوانوں میں سے بھی زیادہ تر کا تعلق پنجاب سے

ہے،خیبرپختونخوا دوسرے، سندھ تیسرے اسلام آباد چوتھے نمبر پر ہے،5 ہزار میں سے 68 فیصد پنجاب کے نوجوانوں کو قرضہ ملاہے،سندھ کے 11 فیصد، خیبرپختونخوا کے 18 فیصد جوانوں کر قرض مل سکاہے جبکہ اسلام آباد، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں صرف ایک، ایک فیصد درخواستگزاروں کو رقم مل سکی ہے،آزاد کشمیر کے نوجوانوں کی کامیاب جوان پروگرام میں دلچسپی صفر ہے،قرض حاصل کرنے کیلئے رجوع کرنے والوں میں دکاندار سرفہرست ہے،شعبہ صحت کیلئے قرض حاصل کرنے والوں کی تعداد نہ ہونے کے برابرہے۔رپورٹ کے مطابق پروگرام کی ناکامی پر سوشل میڈیا پر وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے،اکثریت کی رائے ہے کہ نوجوانوں نے کامیاب جوان پروگرام کو سارا قرضہ سیالکوٹ میں تقسیم کرنے کا الزام عائد کردیا۔ 10 لاکھ درخواستوں میں سے ابتک صرف 5 ہزار جوانوں کو قرضہ مل سکا،منظور کردہ درخواست گزاروں میں رقوم کی تقسیم بھی سست روی کا شکارہے۔دستاویزات کے مطابق 5 ہزار خوش نصیب جوانوں میں سے بھی زیادہ تر کا تعلق پنجاب سے ہے،خیبرپختونخوا دوسرے، سندھ تیسرے اسلام آباد چوتھے نمبر پر ہے،5 ہزار میں سے 68 فیصد پنجاب کے نوجوانوں کو قرضہ ملاہے،سندھ کے 11 فیصد، خیبرپختونخوا کے 18 فیصد جوانوں کر قرض مل سکاہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…