جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

ایک ٹی وی شو جس نے عرب دنیا میں تہلکہ مچادیا

datetime 11  جولائی  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شدت پسند تنظیم داعش کے نام سے مہذب دنیا خوف کھاتی ہے لیکن سعودی عرب کے ایک کامیڈی سٹار نے اپنے ٹی وی شو میں اس تنظیم کا بدترین مذاق اڑا کر عرب عوام کے دل خوش کردئیے ہیں، اگرچہ اسے قتل کی دھمکیاں بھی ملنے لگی ہیں۔مزاحیہ ٹی وی سیریز Selfie کے مرکزی کردار ناصر القصابی ہیں جن کا مقبول ترین شو MBC ٹی وی پر پیش کیا جاتا ہے۔ ان کے ٹی وی شو میں ایک ایسا جنگجو رہنما دکھایا گیا ہے جو داعش سے ملتی جلتی ایک تنظیم بنانا چاہتا ہے لیکن اپنے دغاباز ساتھیوں اور نالائق عالموں کی وجہ سے سخت مشکلات کا شکار ہے، یہ جنگجو رہنما خود بھی بڑا احمق ہے اور اپنی بے وقوفیوں کی وجہ سے داعش جیسی تنظیم کے سربراہ کے حلیے میں چھپا ہوا جوکر نظر آتا ہے۔مضحکہ خیز جنگجو سربراہ کہیں ٹریننگ میں لڑکھڑاتا نظر آتا ہے تو کہیں اپنی بیوی کی پیش قدمی سے گھبرا کر بیڈروم سے فرار ہوتا نظر آتا ہے۔ کامیڈی شو میں داعش کے علاوہ سعودی مذہبی اشرافیہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایک شو میں سعودی اشرافیہ کی طرف سے موسیقی کے خلاف پابندیوں کو طنز و مزاح کا نشانہ بنایا گیا، جس پر عالم دین سعید بن محمد القصابی اور ان کے ٹی وی چینل پر توہین کا فتوی جاری کردیا۔القصابی کہتے ہیں کہا گرچہ انہیں قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں اور فتوے جاری کئے جارہے ہیں، لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ داعش اور نام نہاد اشرافیہ کا مذاق اڑاکر وہ جہاد کررہے ہیں کیونکہ ان کے نزدیک کسی بھی اچھے کام کیلئے کوشش جہاد ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…