پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

نبی کریمۖ کی وفات کے بعد مسلمانوں کے دل حزن و ملال سے لبریز ہو گئے اور چہروں پر اداسی ظاہر ہونے لگی، اس غم خیز فضا سے نکلنے کے لئے حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ نے حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے فرمایا کہ۔۔۔

datetime 28  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نبی کریمﷺ کی وفات کے بعد مسلمانوں کے دل حزن و ملال سے لبریز ہو گئے اور چہروں پر اداسی ظاہر ہونے لگی، اس غم خیز فضاء سے نکلنے کے لئے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ

سے فرمایا کہ چلو! ام ایمنؓ کے پاس چلتے ہیں، ان کی زیارت کرتے ہیں، جیسا کہ رسول کریمﷺ ان سے ملنے جایا کرتے تھے۔ جب وہ دونوں حضرات رضی اللہ تعالیٰ عنہما، ام ایمنؓ کے پاس پہنچے تو (دوران ملاقات) ام ایمنؓ بہت زیادہ رونے لگیں، انہوں نے پوچھا آپؓ کیوں رو رہی ہیں؟ کیا آپؓ جانتی نہیں کہ اللہ تعالیٰ کے پاس جو اجر و نعمت ہے وہ رسول اللہﷺ کے لئے بہت بہتر ہے؟ کہنے لگیں میں اس لئے نہیں رو رہی ہوں، کیونکہ میں جانتی ہوں کہ جو کچھ بھی اللہ تعالیٰ کے حضور میں ہے وہ رسول اللہﷺ کے لئے بہتر ہے، میں تو اس بات پر رو رہی ہوں کہ اب آسمان سے وحی کے آنے کا سلسلہ منقطع ہو گیا (ام ایمن کی) اس بات نے ان کو بھی رونے پر برانگیختہ کر دیا، چنانچہ وہ حضرات بھی ام ایمنؓ کے ساتھ رونے لگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…