واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکہ کے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میرین جنرل جوزف ڈنفرڈ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے لیے روس کو نمبر ایک اور چین کو نمبر دو خطرہ سمجھتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تقرری کی توثیق کے لئے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کی سماعت کے دوران جنرل ڈنفورڈ نے ایک سوال کے جواب میں کہا وہ امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے روس کو نمبر ایک اور چین کو نمبر دو خطرہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے یوکرائن کو ہتھیاروں کی فراہمی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انکے بغیر وہ روسی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع نہیں کر پائیں گے۔ صدر براک اوباما نے مئی میں میرین جنرل ڈنفورڈ کو جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین کے لئے نامزد کیا تھا۔