پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، مودی نواز شریف سے پینگیں بڑھا رہے ہیں،کانگریس

datetime 10  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے روس کے شہر اوفا میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ان کے پاکستانی ہم منصب نواز شریف سے ملاقات پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف توپاکستان متواتر جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہے اور دوسری جانب وزیر اعظم پاکستانی وزیر اعظم سے پینگیں بڑھا رہے ہیں۔کانگریس نے اس ضمن میں مرکز میں این ڈی اے حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس نے جنگ بندی کی خلاف وزرزی کرنے پر پاکستان کے خلاف کارروائی کرنے کا اپنا وعدہ نہیں نبھایا۔کانگریس ترجمان میم افضل نے یہاںمیڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ56انچ کا سینہ کہہ کر اور پاکستان کے خلاف کارروائی کر کے اسے مزہ چکھانے کے وعدے کے ساتھ ایوان اقتدار میں داخل ہوئے تھے کچھ کرنے کے بجائے پاکستانی وزیر اعظم سے مصافحہ اور معانقہ کر رہے ہیں۔ مودی کے اس عمل سے ایسا گمان ہوتا ہے کہ سب ٹائیں ٹائیں فش ہو گیا اور اب کوئی کارروائی نہیں کی جارہی بلکہ بیرون ملک جا کر پینگیں بڑھائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر دفاع نے حال ہی میں ہندوستان کے خلاف ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کرنے کی دھمکی دی تھی اس پر بھی مودی جی نے کوئی رد عمل ظاہر کرنے کے بجائے روس میں نواز شریف سے بڑی محبت سے گفتگو کی ۔اس سے پتہ چلتا ہے کہ اس گفتگو سے پہلے ہی پاکستان نے کیا پیغام دیا ہے۔ افضل نے ہرزہ سرائی کی کہ گذشتہ ایک سال کے دوران پاکستان کی جانب سے ریکارڈ تعداد میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی ہے لیکن مودی حکومت پھر بھی پاکستان کے خلاف سخت کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…