پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

بھارت کا دریائے چناب پر متنازعہ آبی منصوبے پر تعمیر جاری رکھنے کا اعلان

datetime 25  جنوری‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)بھارت نے پاکستان کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے دریائے چناب پر متنازعہ آبی منصوبے پر تعمیر جاری رکھنے کا اعلان کردیاجس کے بعد پاکستان نے ثالثی عدالت کی تشکیل کے لئے عالمی بینک سے رجوع کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ نے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل کی قیادت میں ٹیم

ورلڈ بینک سے رابطے میں ہے، منصوبوں کی تعمیر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں پکل دل، رتلے اورلوئر کلنائی پن منصوبوں پر کام کررہا ہے۔بھارت منصوبوں کے ذریعے دریائے چناب میں پانی کم یا زیادہ کرسکتا ہے، اس وقت دریائے چناب میں پانی کا بہا صرف 8 ہزار کیوسک ہے۔دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک میں پانی کی قلت اور توانائی کے مسائل سے نمٹنے کے لئے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے،زیرزمین پانی کی سطح کو بڑھانے کے لئے چھوٹے پانی کے ذخیروں کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے، ملکی آبادی کا سب سے بڑا طبقہ زراعت کے شعبے سے منسلک ہے اور چھوٹے ڈیموں سے زراعت کے مقاصد کے لئے بھی پانی کی دستیابی میں اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں ضلع صوابی میں زیر تعمیر بڈا ڈیم خیبر پختونخواہ کی پیشرفت کے جائزہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔اسپیکر اسد قیصر نے ملکی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے عوامی وسائل کو ملک اور عوام کے بہترین مفاد میں استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مقامی علاقوں کے مفادات کے تحفظ کو بھی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اْٹھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے لئے خیبر

پختونخواہ حکومت کی مکمل حمایت کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ خیبر پختونخواہ محکمہ آبپاشی کے اعلی افسران نے اسپیکر کو منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈیم کی تعمیر رواں سال جون تک مکمل ہو جائے گی۔ اسپیکر نے متعلقہ محکموں کے حکام کو ہدایات کی کہ ڈیم کی تعمیر کو عوامی مفادات کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے بروقت مکمل کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…