اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

سانحہ صفورامیں ملوث گرفتار دہشت گردسعد عزیزسے تحقیقات مکمل

datetime 10  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)سانحہ صفورامیں ملوث گرفتار دہشتگردسعد عزیزسے جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم نے تحقیقات مکمل کرلیں جس میں ملزم نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ اس نے میرانشاہ سے شدت پسندی کی تربیت حاصل کی۔ذرائع کے مطابق 35 صفحات پر مشتمل جے آئی ٹی پورٹ میں ملزم سعدعزیزکے انکشافات کی طویل فہرست ہے۔ گرفتار دہشت گردسعیدعزیز نے2011 میں میرانشاہ سے تربیت حاصل کی تھی اورگرفتار دہشت گرد نائن ایم ایم پستول، کلاشنکوف اور گرینیڈ چلانے کی مہارت رکھتا ہے، میران شاہ میں تربیت کا دورانیہ5ماہ تھا، گرفتار دہشت گرد نے دوران تحقیقات جہادی لٹریچرانگلش میں تحریر کرکے سوشل میڈیا پر چلانے کا بھی اعتراف کیا، دہشت گرد نے2012میں شادی کی اورشادی کے بعد اپنی بیوی مریم امتیاز کے ہمراہ ہنی مون کے لیے وزیرستان چلا گیا تھا، جہاں اس نے ہنی مون کے دوران بھی وزیرستان میں تربیت حاصل کی۔تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ سعدعزیز کی ایک بہن ڈاکٹر ہے،دہشت گرد کی فیملی اس کی کارروائیوں سے آگاہ تھی،سعدعزیز2بچوں کاباپ بھی ہے، گرفتار دہشت گرد کے پاس سے کئی افرادکی ہٹ لسٹ بھی ملی ہے جس میں شوبز اورسول سوسائٹی سے وابستہ افرادٹارگٹ پر تھے، گرفتار دہشت گردالقاعدہ کے کمزورہونے کے بعد 2014 میں داعش کی جانب راغب ہوا، اسماعیلی کمیونٹی کی بس پر حملے میں گرفتار دہشت گرد کی ذمے داری واقعے کی وڈیوبنانا تھی۔وڈیو بنانے کے لیے ایک کیمرہ اورہاتھ پرگھڑی والاخفیہ کیمرہ تھا، واردات میں استعمال کی جانے والی ایک کارسوار2ساتھی پولیس کی وردی میں ملبوس تھے، دوران تحقیقات سعد عزیز نے انکشاف کیا کہ وردی میں ملبوس ساتھیوں نے اسماعیلی کمیونٹی کی بس رکوائی اور بس کے ڈرائیورکوسائڈ میں بیٹھاکر اس کا ساتھی بس چلاتا رہا، سعیدعزیزاپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بس میں سوارہوا اور چلتی بس میں مسافروں کے سر نیچے کروا کر گولیاں ماریں، اچانک بس کے بریک لگنے سے سعدعزیز کے ہاتھ سے کیمرہ گر کر خراب ہوگیا، سعد عزیز نے جے آئی ٹی ٹیم کو بیان دیا ہے کہ سب سے آخراس نے ڈرائیور کو گولی ماری تھی۔ملزم نے جے آئی ٹی کے روبرو سنسنی خیز انکشافات کیے، ملزم نے بتایا کہ پاکستان میں داعش کا پہلا امیر حافظ سعید خان کو بنایا گیا تو ملزم نے عبداللہ یوسف نامی شخص کے ذریعے داعش میں شامل ہونے کی کوشش کی اور مختلف علاقوں میں داعش کی وال چاکنگ بھی کی گئی۔سعد عزیز نے مقامی فضائی کمپنی کے ملازم کے ذریعے فنڈنگ کے کام کاانکشاف بھی کیا، سانحہ صفورا گوٹھ میں ملزم نے دیگر ساتھیوں کے نام بھی بتائے، اور ان کی جانب سے کی گئی کارروائی کی تفصیلات سے بھی جے آئی ٹی کو آگاہ کیا۔ ملزم نے بتایا کہ صفورا گوٹھ واقعہ سے قبل انہیں ایک ویب سائٹ پر یمن کی ویڈیو دکھائی گئی، جس میں حوثی باغیوں کی جانب سے خواتین اور بچوں کو قتل کرتے دکھایا گیا۔ ملزم نے جے آئی ٹی کو بتایا کہ عبداللہ یوسف اس وقت افغان صوبے ہلمند یا شام میں ہے۔ ملزم طاہر منہاس نے مزید انکشاف کیا کہ کراچی میں داعش کی وال چاکنگ سعد عزیز نے کی۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے بتایا کہ وہ بھی فیملی کے ساتھ شام جانا چاہتا تھا لیکن پکڑا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…