ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

کاروباری آسانی اور سرحد پار تجارتی انڈیکس میں بہتری، پاکستان ایشیا میں پہلے نمبر پر آ گیا، عالمی فہرست میں بھی نمایاں پوزیشن

datetime 21  جنوری‬‮  2021 |

کوئٹہ(آن لائن)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے کہاہے کہ کاروباری آسانی اور سرحد پار تجارتی انڈیکس میں بہتری، پاکستان ایشیا میں پہلے نمبر پر آ گیا، سرحد پار تجارتی انڈیکس میں 31 درجے بہتری کے بعد پاکستان 142ویں سے 111ویں پوزیشن کے ساتھ کاروباری آسانیاں پیدا کرنے والے پہلے دس ممالک میں

بھی شامل ہوگیاہے۔انہوں نے کہاکہ کاروباری آسانی اور سرحد پار تجارتی انڈیکس میں بہتری کے بعد سرحد پار تجارتی انڈیکس میں 31 درجے بہتری کے بعد پاکستان 142ویں سے 111ویں اورایشیا میں پہلے نمبر پر آ گیا، کاروباری آسانیاں پیدا کرنے والے پہلے دس ممالک میں بھی شامل ہوگیاہے اس کامیابی کی بدولت پاکستان اصلاحات متعارف کرانے والے ممالک کی عالمی فہرست میں چھٹے اور جنوبی ایشیا میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے جہاں ملکی اور بین الاقوامی تجارت کے لئے کاروبار کو پہلے سے کہیں زیادہ آسان بنا دیا گیا ہے۔علاقائی سطح پر سرحدی خدمات میں بہتری کے پروگرام پر طورخم، چمن اور واہگہ میں عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور یہ پاکستان کے ان مرکزی پروگراموں میں سے ایک ہے جن کا مقصد افغانستان اور بھارت کے اہم ٹرانزٹ پوائنٹس پر سرحد پار کرنے کی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ہم نے جاپان کے ساتھ ایک طویل المدتی باہمی تعلقات استوار کیے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں بہت ساری صنعتیں جاپان کے ساتھ کام کر رہی ہیں جبکہ جاپان میں پاکستانی کمیونٹی میں کامیاب کاروباری افراد ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان جاپان بزنس فورم (پی جے بی ایف)کے تحت گذشتہ شب مقامی ہوٹل میں سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر

قونصل جنرل جاپان Mr. Toshikazu Isomura اور دیگر بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قونصل جنرل جاپان کا اردو میں بات کرنا اچھا لگا یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں اردو زبان اور پاکستان سے کتنی محبت ہے۔ گورنر سندھ نے جاپان میں مقیم پاکستانی برادری کی دیکھ بھال کرنے پر

جاپان حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کے معاشی تعاون نے معاشی ترقی اور سماجی شعبے کے بنیادی ڈھانچے میں ایک بہت اہم کردار ادا کیا، جن میں بجلی کے منصوبے، دیہی سڑک کی تعمیر اور شاہراہیں، اسپتال، یونیورسٹیاں، تربیت کے انسٹی ٹیوٹ اور واٹر ٹریٹمنٹ شامل ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اب جاپان کے ساتھ

آئی ٹی سیکٹر میں کام ہو رہا ہے اور ہمیں پاکستان میں آئی ٹی سیکٹر سے منسلک افراد کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنی ہے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پاکستان جاپان بزنس فورم 20 سالوں سے بہت سرگرم ہے اور پی جے بی ایف نے دوطرفہ تجارت اور صنعتوں کو مستحکم کرنے کے لئے کام کیا ہے۔ قونصل جنرل جاپان Mr.

Toshikazu Isomuraنے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جاپان بزنس فورم کے قیام کا مقصد دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی دور میں کمپنیاں 8 تھیں جبکہ اب وہ 150 ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی وجہ سے ایک سال ضائع ہوا لیکن ہمیں ہمت نہیں ہارنی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…