جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

حکومت کا بجلی کی قیمت میں اضافے کا عندیہ

datetime 18  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )وفاقی حکومت نےبجلی کی قیمت میں ممکنہ اضافے کی تصدیق کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا قرض پروگرام چل رہا ہو تو پھر کچھ کڑوے گھونٹ پینے پڑیں گے ۔ نجی ٹی وی سماء سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں ممکنہ اضافے کی تصدیق کردی۔

شبلی فراز کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام جاری ہے، کچھ کڑوے گھونٹ پینا ہی پڑیں گے۔ سابقہ حکومتوں پر ذمہ داری ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی مہنگی ہونے کی وجہ ماضی کے معاہدے بھی ہیں۔وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ ملک کی بہتری کیلئے سیاسی قیمت چُکا رہے ہیں۔ انہوں نے پیٹرول بحران کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی بھی حمایت کردی۔واضح رہے کہ پاور ڈویژن نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کر لی۔ ذرائع کے مطابق سمری میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 2 روپے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گردشی قرض ختم کرنے کیلئے آئی ایم ایف نے بجلی چوری کا تمام بوجھ صارفین کو منتقل کرنے کا کہا تھا،حکومت گزشتہتین سالوں میں سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کی چوری روکنے میں ناکام رہی،سمری منظوری کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھیجی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی منظوری کابینہ سے بھی لی جائے گی، نیپرا نے ٹیرف میں 3 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے رکھی ہے،منظوری کے بعد بجلی کی اوسط فی یونٹ قیمت 13.35 سے بڑھ کر 15.35 روپے ہو جائے گی۔دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی کے بعض علاقوں میں اگلے دو دن بجلی بند رہے گی۔ این ٹی ڈی سی کے مطابق 18 اور 19،جنوری کو آئیسکو ریجن کے بیشتر علاقوں میں بجلی بند رہے گی،راولپنڈی،اسلام آباد سمیت پوٹھوہار ریجن میں بجلی بندش اینول مینٹیننس کے تحت ہوگی۔ این ٹی ڈی سی کے مطابق روات 500کے وی گرڈ اسٹیشن کی 132کے وی ٹرانسمشن لائینز پر کام ہو گا،2روز کیلئے بجلی بندش صبح 9 سے شام 5 بجے تک ہوگی،چکوال،چکری،روات،اڈیالہ،گوجر خان میں اینول مینٹیننس کے لئے بجلی بند رہے گی،تلہ گنگ،دندہ شاہ بلاول،لکڑمار،جھنڈ کے علاقے بجلی سے محروم رہیں گے،دینہ اور گردونواح کے فیڈرز پر بھی مکمل بندش ہو گی،روات 500 کے وی گرڈ اسٹیشن کی مینٹیننس بجلی کہ بہتر فراہمی جاری رکھنے کیلئے کی جائے گی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…