جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

گزشتہ روز مفتی قوی نے غلط قسم کی حرکتیں کیں ، برداشت کرنا مشکل ہو گیا تھا ، حریم شاہ نے تھپڑ مارنے کی وجہ بیان کر دی

datetime 18  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے عالم دین مفتی قوی کو تھپڑ مانے کی وجہ بیان کر دی ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریم شاہ نے کہا ہے کہ مفتی قوی نے گندی گندی باتیں کی ہیں جو ریکارڈ کی گئی ہیں، ان کی گفتگو نازیبا اور گھٹیا تھی۔ان کا کہنا ہے کہ میں اور میری دوست بیٹھے ہوئے بات کررہے تھے اور انہوں نے گھٹیا اور دو نمبر باتیں کی ہیں۔حریم شاہ نے بتایا کہ

مفتی قوی گزشتہ روز سے غلط قسم کی حرکتیں کررہے تھے جس پر میں نے مشکل سے برداشت کیا ہوا تھا اور صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو دوست کے ساتھ مل کر ان کو تھپڑ مارا۔قبل ازیں معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ جڑ دیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں مفتی قوی کو تھپڑ ماردیا۔ اس حوالے سے حریم شاہ نے انسٹا گرام پر ویڈیو شیئر کی اور انہوں نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے تھپڑمارا ہے اور کیوں مارا اس کا جلد ہی جواب مل جائے گا ۔قبل ازیں مفتی عبدالقوی اکثرسکینڈل کی زد میں آتے رہتے ہیں، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مار دیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ ویڈیو عدیل راجہ نامی صارف نے شیئر کی ہے، جس کی شہ سرخی انہوں نے دی ہے کہ مفتی قوی ایک خاتون سے تھپڑ کھاتے ہوئے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مفتی عبدالقوی کسی ہوٹل کے ایک کمرے میں ہیں اور اپنا موبائل استعمال کر رہے ہیں، ایسے میں سرخ کپڑوں میں ملبوس ایک خاتون آتی ہے اور مفتی عبدالقوی کو اچانک تھپڑ مار کر پیچھے ہٹ جاتی ہے۔ اچانک تھپڑ کھانے پر مفتی عبدالقوی حیرت زدہ اور پریشان ہو جاتے ہیں۔ اس ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کا قد اورجسامت بالکل حریم شاہ جیسی ہے لیکن ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ یہ خاتون حریم شاہ ہی ہیں یا پھر کوئی اور۔ تھپڑ مارنے کا انداز کچھ ایسا ہے کہ جیسے ایسا عمل کرنے سے شہرت حاصل ہو گی۔ باقاعدہ یہ تھپڑ ایک منصوبہ بندی کے تحت لگتا ہے کہ مفتی عبدالقوی کو مارا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل معروف صحافی فرخ شہباز وڑائچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کے درمیان ہونے والی ویڈیو کال لیک کر دی تھی۔ اس میں مفتی عبدالقوی خان حریم شاہ کو کہہ رہے تھے کہ میں آپ کے سر پر قربان جاؤں شہزادی، جس کے جواب میں حریم شاہ نے کہا تھاکہ مجھ پر ٹھرک نہ جھاڑیں۔ اس عمر میں آپ کو زیب نہیں دیتا کہ آپ اپنی بیٹیوں کی عمر پر

ٹھرک جھاڑیں۔ مفتی عبدالقوی کو حریم شاہ نے کہا تھا کہ آپ نے اسلام کا نام بدنام کیا ہوا ہے۔ حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو شیطان قرار دیا تھا۔ آپ نے پورے ملک میں اسلام کا نام بدنام کرکے رکھا ہوا ہے۔ آپ کو شرم نہیں آتی۔ حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو انتہائی نازیبا الفاظ کہے تھے جو تحریر میں نہیں لائے جا سکتے۔اس سے قبل مفتی عبدالقوی کی ایک خاتون کے ساتھ رقص کرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پروائرل ہو چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…