جمعہ‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2026 

ٹک ٹاک سٹار کنول آفتاب نے 2 بڑے اعزاز اپنے نام کرلیے

datetime 16  جنوری‬‮  2021 |

لاہور (این این آئی)جنت مرزا کے بعد پاکستان کی دوسری ٹاپ ٹک ٹاک اسٹار ہونے کا اعزاز اپنے پاس رکھنے والی کنول آفتاب کے ٹک ٹاک پر 11 ملین فالوورز جبکہ انسٹاگرام پر ایک ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔لاہور سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل کنول آفتاب نے ویڈیو شیئرنگ

ایپ ٹک ٹاک پر 11 ملین فالوورز مکمل ہونے اور انسٹاگرام پر ایک ملین فالوورز رکھنے کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر دو بڑے سنگ میل عبور کرلئے ہیں۔کنول آفتاب نے یہ سنگ میل عبور کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر اپنے دوست ذوالقرنین سکندر کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ٹک ٹاک سٹار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ الحمد اللہ میں ٹک ٹاک پر 10 ملین فالوورز مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہوں۔’اْنہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ ‘مجھے اسی طرح سپورٹ کرتے رہیں۔’کنول آفتاب کے ٹک ٹا ک اکائونٹ کا جائزہ لیں تو اْنہوں نے اب تک کئی ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر کروڑوں میں لائکس آئے ہیں جبکہ اْن کے چاہنے والے کمنٹ سیکشن میں اْن کیلئے مثبت بھرے پیغامات بھی جاری کرتے ہیں۔لاہور سے تعلق رکھنے والی کنول آفتاب ناصرف ایک ٹک ٹاک سٹار ہیں بلکہ وہ گزشتہ کچھ سالوں سے ایک نجی ویب چینل پر میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…