اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم نے ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور کر لیا۔کابینہ ڈویژن نے استعفیٰ کے منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق ندیم افضل گوندل کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ منظور کیا گیا ۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ندیم افضل گوندل کے استعفی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا ۔واضح رہے کہ ندیم افضل گوندل وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پارلیمانی روابط تھے۔
کا استعفیٰ منظور کیا گیا ہےاور اس کااطلاق فوری طور پر ہو گا ۔جبکہ وفاقی وزراء کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو یہ مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ ندیم افضل چن کا استعفیٰ نہ منظور کریں ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے استعفیٰ دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کے ترجمان اورمعاون خصوصی ندیم افصل چن عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ ندیم افضل چن نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔ ندیم افضل چن کے پاسمعاون خصوصی برائے پارلیمانی روابط کا عہدہ بھی تھا۔یاد رہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز کہا تھا جو حکومتی پالیسی نہیں مانتا وہ مستعفی ہوجائے۔۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے سانحہ مچھ کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ندیم افضل چن نے کہا کہ ’اے بے یار و مدد گار معصوم مزدوروں کی لاشو، میں شرمندہ ہوں‘۔خیال رہے کہ کوئٹہ میں مچھ سانحے کے متاثرہ خاندان وزیراعظم کے کوئٹہ آنے تک تدفین نہ کرنے کے مطالبے پر قائم ہیں اور منفی دس ڈگری کی سردی میں دھرنا آج چھٹے روز بھی جاری ہے۔تاہم وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وہ بلیک میل نہیں ہوں گے، ہزارہ برادری آج تدفین کریں آج ہی کوئٹہ جاؤں گا لیکن وزیراعظم کی آمد سے تدفین کو مشروط کرنا مناسب نہیں۔