پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

نیپرا سے بجلی بریک ڈائون کی انکوائری مسترد ، ملک میں گیس کا بحران ، حکومت نے گیس کس قیمت پر خریدی ؟ حیران کن دعویٰ

datetime 15  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیر ی رحمن نے کہا ہے کہ حکومت نیپرا سے بجلی بریک ڈائون کی انکوائری کروا رہی ہے ،ہم نیپرا کی جعلی انکوائری کو مسترد کرتے ہیں۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیری رحمن نے کہاکہ حکومت نے بلیک آئوٹ پر پارلیمان کو آگاہ نہیں کیا، ملک میں گیس کا شدید بحران ہے، گیس بحران پر انکوائری کرائی جائے۔

انہوںنے کہاکہ اعداد وشمار کی ھیرا پھیری کی گئی ہے، پاکستاں نے اس قسم کی نااہلی کبھی نہیں دیکھی۔ انہوںنے کہاکہ یہ سمجھتے ہیں ٹی وی پر بیٹھنا گورننس ہے، حکومت تباہی کی نئی تاریخ رقم کر رہی ،حکومت نے ملک کو 220 ارب اربوں روپے کا ٹیکا لگایا ہے۔شیری رحمان نے کہاکہ ملک بھر میں گیس سپلائی کی شدید کمی ہے، 20 جنوری تک سخت بحرانی حالات رہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ عالمی قیمتوں کا درس نا دیں، تیل کی قیمتیں آدھی ہو گئی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کی حکومت کے دوران پیٹرول 160 ڈالر فی بیرل تھا اب 50 ڈالر تک ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے وقت پر گیس امپورٹ نہیں کی، جنوری میں ہنگامی ٹینڈر کئے گئے، گزشتہ حکومت نے گیس کس قیمت پر خریدی اور اس حکومت نے کس قیمت پر خرید کی؟ ۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کو شاید معلوم نہیں تھا کے سردیاں بھی آئے گی، موجودہ حکومت اس بحران کی ذمہ دار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…