جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

’’مہنگائی کے سونامی میں گھری عوام کیلئے ایک اور بڑا جھٹکا‘‘ آئل کی فی لٹر قیمت ٹرپل سنچری، اشیاء خوردو نوش کی قیمتیں  بے قابو غریب عوام کیلئے گھر کا کچن چلانا مشکل ہو گیا

datetime 15  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جڑانوالہ (این این آئی )مہنگائی کے سونامی میں گھری عوام کیلئے ایک اور بڑا جھٹکا، آئل کی فی لٹر قیمت ٹرپل سنچری تک پہنچ گئی۔درجہ اول آئل کی قیمت میں 29 روپے کا ہوشربا اضافہ ہوا، درجہ اول کا کوکنگ آئل 29 روپے اضافے سے 296 روپے کا لٹر ہو گیا، 5 لٹر پاؤچ پیک کی قیمت 1335 روپے سے بڑھ کر1480 روپے تک جا پہنچی، ایک روز قبل گھی کی فی کلو قیمت بھی 10روپے بڑھائی گئی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کسی شعبے میں تو ریلیف دے ان کیلئے تو کچن چلانا مشکل ہو گیا ہے،

مہنگائی سے ستائی عوام نے وزیراعلی عثمان بزدار، وزیراعظم عمران خان سے گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافے کا فوری نوٹس لینے اور قیمتیں پرانی سطح پر بحال کرانے کا مطالبہ کیا ہے.شہر کی چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔دکاندارریٹ لسٹ کے بغیر من مانی قیمتیں وصول کرنے لگے، سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق سیب 125 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 170روپے کلومیں فروخت ہوتے رہے، امرود 83 کی بجائے 120روپے کلو، کیلے 83 روپے درجن لیکن اوپن مارکیٹ میں 120روپے تک، ناریل 145 روپے فی عدد لیکن اوپن مارکیٹ میں 200روپے فی عدد، فروٹر 73 روپے درجن لیکن اوپن مارکیٹ میں 100روپے تک، کینو 71 روپے درجن لیکن اوپن مارکیٹ میں 100روپے تک، مسمی 86 روپے درجن لیکن اوپن مارکیٹ میں 100روپے تک، ایرانی کھجور 210 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 250 تک، انار 360 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 420 روپے تک، آلو 37روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 50 روپے تک، پیاز36 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 50 روپے تک، ٹماٹر 80 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 100 روپے تک، دیسی لہسن 285روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 300 روپے تک، چائنہ لہسن 190 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 210روپے تک، تھائی لینڈ ادرک 270 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 320 تک، چائنہ ادرک 300 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 350روپے تک، سبز مرچ 197 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 220 روپے تک، شملہ مرچ 93 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 110 روپے تک، چائنہ لیموں 60 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 80 روپے تک فروخت ہوتے رہے۔برائلر 13 روپے اضافے کے بعد 219 روپے کلو ہو گیا، فارمی انڈے آج پھر 15 روپے سستے ہو گئے، نئی قیمت 146 روپے درجن مقرر کر دی گئی۔ انڈے دو دن میں 28 روپے تک سستے ہو گئے۔سرکاری نرخ نامے کے مطابق فارمی انڈوں کی 30 درجن پیٹی کی نئی قیمت 4260 مقرر کر دی گئی، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 9 روپے بڑھ گیا، 143 روپے کلو مقرر کر دیا گیا۔ زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 9 روپے بڑھ گیا، 151 روپے کلو مقرر کر دیا گیا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…